مضامین

تاریخ کے جھروکوں سے، 5 مارچ کو ماضی میں کیا کچھ ہوا تھا

ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 5 مارچ کے چند اہم واقعات اس طرح ہیں۔

نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 5 مارچ کے چند اہم واقعات اس طرح ہیں۔

متعلقہ خبریں
ایرانی قائد اپوزیشن نے اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ بنائی
کوہلی کو پیچھے چھوڑنا بہت مشکل ہے:اسٹیو اسمتھ

1699۔مہاراجہ جے سنگھ نے امبر کا تخت سنبھالا۔

1793 ۔آسٹريا کے فوجیوں نے فرانس کو ہرا کر اس سلطنت پر دوبارہ قبضہ کیا۔

1851۔بھارتی جیولوجیکل سروے کا قیام عمل میں آیا۔

1905۔مجاہد آزادی سشیلا دیدی کی پنجاب میں پیدائش ہوئی، انہیں بھگت سنگھ کی انقلابی سرگرمیوں میں تعاون کرنے کے لیے یاد کیا جاتا ہے۔

1916۔اڑیسہ کے مشہور لیڈر اور سابق وزیر اعلی بیجو پٹنائک کی پیدائش ہوئی۔

1918۔سوویت یونین نے پیٹروگراڈ کی جگہ ماسکو کو دارالحکومت اعلان کیا۔

1931۔مہاتما گاندھی نے سول نافرمانی تحریک ختم کی۔

1953 ۔29 سال تک اقتدار میں رہنے والے سوویت ڈکٹیٹر جوزف اسٹالن کا انتقال ہوا۔

1990 ۔حکومت نے 1984 کے بھوپال گیس سانحہ کے پانچ لاکھ متاثرین کے لئے 360 کروڑ روپے کی عبوری راحت دینے کا اعلان کیا۔

1995۔ہندوستان اور چین فوجیوں کے درمیان ملاقات کی سہولت کے لئے سکم کے ناتھو لا سمیت دو نئےسرحدی مراکز کھولنے پر متفق ہوئے۔

1997 ۔شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے درمیان 25 سال میں پہلی بار امن مذاکرات کا آغاز ہوا۔

1999 ۔فلم اداکار سنیل دت نے کولمبو سے 17 رکنی ٹیم کے ساتھ جنوبی ایشیا کی 13 ہزار کلومیٹرطویل خیر سگالی سفر آغاز کیا۔

2008 ۔ہندوستانے سمندر سے زمین پر حملہ کرنے والے برہموس میزائل کا کامیاب تجربہ کیا۔

2009 ۔افكو (انڈین فارمرس فرٹیلائزر کو۔آپریٹو لمیٹڈ) ایک کروڑ ٹن کھاد کی سالانہ فروخت کرنے والی دنیا کی پہلی کمپنی بنی۔

2010-ہندوستان کے مشہور کاروباریوں میں سے ایک جی پی برلا کا انتقال ہوا۔

2018 – دی شیپ آف واٹر نے 90ویں اکیڈمی ایوارڈز میں چار آسکر جیتے، جن میں بہترین فلم اور بہترین ہدایت کار کے ایوارڈ شامل شامل تھے۔