مضامین

تاریخ کے جھروکوں سے، 6 مئی کو ماضی میں کیا کچھ ہوا تھا

1529: بنگال کے افغان حکمران نصرت شاہ کو دریائے گوگرہ کے کنارے جنگ میں بابر کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 6 مئی کے چند اہم واقعات اس طرح ہیں۔

متعلقہ خبریں
ایرانی قائد اپوزیشن نے اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ بنائی
کوہلی کو پیچھے چھوڑنا بہت مشکل ہے:اسٹیو اسمتھ

1529: بنگال کے افغان حکمران نصرت شاہ کو دریائے گوگرہ کے کنارے جنگ میں بابر کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

1840: دنیا کی پہلی گوند لگی ڈاک ٹکٹ ’ پینی بلیک‘ کا گریٹ برطانیہ میں استعمال ہوا۔

1857: برطانوی ایسٹ انڈیا کمپنی نے بنگال کی مقامی انفنٹری کی 34ویں رجمنٹ کو ختم کر دیا۔ رجمنٹ کے سپاہی منگل پانڈے نے برطانوی حکومت کے خلاف بغاوت کر دی تھی۔

1861: موتی لال نہرو کی پیدائش۔

1910: جارج پنجم اپنے والد ایڈورڈ VII کی موت کے بعد برطانیہ کا شہنشاہ بنا۔

1940: جان اسٹین بیک کو ان کے ناول ‘دی گریپس آف رتھ’ کے لیے پلٹزر پرائز ملا۔

1942: فلپائن میں امریکی افواج کے آخری دستے نے جاپان کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔

1944: گاندھی جی کو پونے کے آغا خان محل سے رہا کیا گیا اور یہ ان کی زندگی کا آخری جیل دورہ تھا۔

1954: لندن کے ایک باغ میں کئی ماہ تک دوڑنے کی مشق کرنے والے میڈیکل کے طالب علم راجر بینسٹر نے چار منٹ سے کم وقت میں ایک میل کا فاصلہ طے کرنے کا ریکارڈ قائم کیا۔ انہوں نے یہ فاصلہ تین منٹ 59.9 سیکنڈ میں مکمل کیا۔

1960: برطانوی ملکہ کی چھوٹی بہن شہزادی مارگریٹ اور انتھونی آرمسٹرانگ جونز کی شادی۔ لندن کے ویسٹ منسٹر ایبی میں منعقد ہونے والی شادی کی تقریب کو تقریباً دو کروڑافراد نے ٹیلی ویژن پر دیکھا۔

1976: شمال مشرقی اٹلی میں ایک زبردست زلزلے سے کم از کم 1000 افراد ہلاک ہوئے۔ زلزلے کے جھٹکے تین بار محسوس کیے گئے۔ ان میں سب سے زیادہ طاقتور زلزلہ 6.5 شدت کا تھا۔

1985: دوسری جنگ عظیم میں بیلی پلوں کے موجد سر ڈونلڈ بیلی کا انگلینڈ میں انتقال ہو گیا۔

2004: چین نے سکم کو ہندوستان کا حصہ تسلیم کیا۔

2006: ٹائی ٹینک کے ڈوبنے کے آخری عینی شاہد امریکی شہری للیان ایسپلانٹ کا انتقال ہوگیا۔

2010: ممبئی پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں میں زندہ پکڑے گئے واحد دہشت گرد اجمل قصاب کو موت کی سزا سنائی گئی۔

2010: جموں و کشمیر کے کپواڑہ کے رہنے والے ڈاکٹر شاہ فیصل نے یونین پبلک سروس کمیشن کے امتحان میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی۔