حیدرآباد

شادی کے منڈپ سے دلہن امتحان تحریر کرنے امتحانی مرکز پہنچ گئی

حیدرآباد: شادی کے منڈپ سے دلہن امتحان تحریر کرنے کیلئے امتحانی مرکز پہنچ گئی۔

حیدرآباد: شادی کے منڈپ سے دلہن امتحان تحریر کرنے کیلئے امتحانی مرکز پہنچ گئی۔

متعلقہ خبریں
شانگریلا گروپ کی جانب سے معذورین کے لیے خصوصی دعوتِ افطار، ماہرین کا تعلیم و تعاون پر زور
بیٹی کی شادی کی رقم لے کر باپ فرار۔ ماں خودکشی کرلینے پر مجبور
ذہنی تناﺅ ، جسمانی تکالیف سے نجات کے لیے ’ریکی ‘ تکنیک کو فروغ دینے کی ضرورت
معروف تپ دق (ٹی بی) کے ماہر ڈاکٹر اڈیپو راجیشم کو “دی بیسٹ ٹی بی آفیسر،” ایوارڈ
الانصار فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام نمازِ تہجد میں تکمیلِ قرآن، جامع مسجد محبوبیہ میں روحانی اجتماع

یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق ضلع کے کورٹلہ ٹاون کے رہنے والے سائیکلو کی بیٹی پدماوتی ایک پرائیویٹ ڈگری کالج میں بی ایس سی سال دوم کی تعلیم حاصل کر رہی ہے۔

اس وقت چوتھے سمسٹر کے امتحانات چل رہے ہیں۔ پدماوتی کی شادی ضلع رنگاریڈی کے شمس آباد کے راجو سے طئے پائی۔

شادی کے دن ہی امتحان ہونے پر شادی کی رسوم کی جلد تکمیل کو یقینی بنایاگیا اور اس شادی کے فوری بعد نوبیاہتا جوڑا بذریعہ کار امتحانی مرکز چلاگیا۔

پدماوتی نے دوپہر 2 بجے سے شام 5 بجے تک کیمسٹری کا امتحان لکھا۔

ذریعہ
یواین آئی