مشرق وسطیٰ

غزہ میں ایئر ڈراپ امداد کا باکس گرنے سے پانچ فلسطینی جاں بحق

شمال مغربی غزہ میں جمعہ کو کم از کم پانچ فلسطینی اس وقت ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے جب ایئرڈراپ امدادی سامان کے ڈبوں کا پیراشوٹ نہیں کھلا اور ان کے اوپر گرگیا۔

غزہ: شمال مغربی غزہ میں جمعہ کو کم از کم پانچ فلسطینی اس وقت ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے جب ایئرڈراپ امدادی سامان کے ڈبوں کا پیراشوٹ نہیں کھلا اور ان کے اوپر گرگیا۔

متعلقہ خبریں
نیتن یاہو نے کم وسائل میں بھی لڑنے کا اعلان کیا
اسرائیل بین الاقوامی عدالتِ انصاف کے تمام فیصلوں پر جلد عمل درآمد کرے: ترکیہ
غزہ میں پہلا روزہ، اسرائیل نے فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روک دیا
اسرائیل کے تیار کردہ اشیاء کا استعمال نہ کریں: مشتاق ملک
رفح پر اسرائیلی حملہ، خون کی ہولی کا باعث بن سکتا ہے: ڈبلیو ایچ او

یہ اطلاع فلسطینی ذرائع نے دی ہے۔

غزہ میں فلسطینی شہری دفاع کے ترجمان محمود بسال نے ایک بیان میں کہا کہ غزہ شہر کے شمال مغربی علاقے میں رہائشیوں کے گھروں پر ایئرڈراپ کے ذریعہ امدادی سامان کے ڈبےگرائے گئے۔

بیان میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں، حالانکہ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ غزہ شہر کے اوپر سے امدادی سامان کے بکسے پیراشوٹ کو ٹھیک سے کھولے بغیر گرادئے گئے۔

مصر، اردن، متحدہ عرب امارات، فرانس، نیدرلینڈ اور امریکہ سمیت کئی ممالک غزہ تک غذائی امداد پہنچانے کے لیے تقریباً ایک ہفتے سے مشترکہ آپریشن کر رہے ہیں۔

a3w
a3w