مضامین

تاریخ کے جھروکوں سے۔ 30 نومبر کو ماضی میں کیا کچھ ہواتھا

2006۔ نیپال نے نئے قومی ترانہ کو اپنایا۔

نئی دہلی: ہندستان اور عالمی تاریخ کے اہم اور مختصر واقعات اس طرح ہیں۔

متعلقہ خبریں
ایرانی قائد اپوزیشن نے اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ بنائی
کوہلی کو پیچھے چھوڑنا بہت مشکل ہے:اسٹیو اسمتھ

1640۔ 60 برسوں کی غلامی کے بعد پرتگال نے اسپین سے آزادی حاصل کی۔

1774 ۔امریکی نو آبادیوں میں برطانوی اشیاء کی درآمد بند ہوگئی۔

1885۔ معروف گاندھی واد، مجاہد آزادی، ماہر تعلیم ، مصنف اور صحافی کاکا کالیکر کی پیدائش ہوئی۔

1886۔ صحافی اور سماج مصلح راجہ مہیندر پرتاپ کی پیدائش ہوئی۔

1887 ۔پرتگال نے مکاو پر قبضہ کر لیا۔

1897۔زولولینڈ کو نٹال میں ملا دیا گیا۔

1906۔اومنیا پاتھے نامی پہلا سنیما ہال پیرس میں کھلا۔

1918۔ڈنمارک کی پارلیمنٹ نے آئس لینڈ کو آزاد ملک کا درجہ دیا۔

1918۔ہنگری کاحصہ رہے ٹرانسلوانیہ کو ریفرینڈم کے بعد رومانیہ کے ساتھ الحاق کا فیصلہ کیا گیا۔

1925۔فرانس، بیلجیئم اور جرمنی نے یورپ میں امن کے لئے لوکانو سمجھوتہ کیا برطانیہ اور اٹلی نیاس سمجھوتہ میں گارنٹی دی۔

1933۔ ہندستان میں کولکتا اور ڈھاکہ کے درمیان پہلی ہوائی پرواز خدمات کا آغاز ہوا۔

1934۔جوزف اسٹالن کے رفیق سرگئی کیروف کو لینن گراڈ میں قتل کر دیا گیا۔

1935۔چیانگ کائی شیک کومنتانگ پارٹی کے صدر منتخب ہوئے۔

1948۔اردن کے شاہ عبداللہ فلسطین کے حکمراں بنے۔

1954۔امریکہ نے قوم پرست چین کے ساتھ سیکورٹی معاہدہ کیا۔

1954۔ مشہور سماجی خدمتگار اور نرمدا بچاؤ تحریک کی بانی رکن میدھا پاٹیکر کی پیدائش ہوئی۔

1957۔انڈونیشیا نے ولندیزیوں (ڈچوں) کے خلاف جوابی کارروائی کی۔

1959۔پرامن مقاصد اور سائنسی تحقیق کیلئے 12 ملکوں نے انٹارکٹک معاہدہ پر دستخط کئے۔

1959۔ خلا سے زمین کا پہلی رنگین تصویر لی گئی۔

1959 ۔ 12 ممالک نے انٹارکٹیکا کے پرامن سائنسی استعمال کے لئے ایک معاہدے پر دستخط کیا۔

1963۔ ناگالینڈ ہندستان کی 16ویں ریاست بنی۔

1965۔سرحدی حفاظتی دستہ (بی ایس ایف) کی تشکیل کی گئی۔

1973۔ اسرائیل کے بانی اور پہلے وزیراعظم ڈیوڈ بین گوریان کی 87 برس کی عمر میں انتقال ہوا۔

1974۔ مجاہد آزادی اور پہلی خاتون وزیراعلی (اترپردیش) سچیتا کرپلانی کا انتقال ہوا۔

1974۔ ورجینیا کے اپرویلے میں بوئنگ 727 طیارہ حادثہ کا شکار ، 92 کی موت ہوئی۔

1976۔ انگولا اقوام متحدہ کا رکن بنا۔

1976۔ بنگلہ دیش میں جنرل ضیا ء الرحمان نے خود کو صدرہونے کا اعلان کیا۔

1977۔اسرائیل کے ساتھ مصر کے امن مذاکرات کے مخالف ملکوں کی میٹنگ ہوئی۔

1988۔ بے نظیر بھٹو پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعظم بنیں۔

1988۔ بنگلہ دیش میں گردابی طوفان سے 596 افراد کی موت، پانچ لاکھ لوگ بے گھر ہوئے۔

1989۔وشوناتھ پرتاپ سنگھ ہندوستان کے وزیراعظم بنے۔

1990۔چاڈ کے صدر لیبیائی فوجوں کے مارچ کے بعد ملک چھوڑ کر بھاگ گئے۔

1990۔ آزاد ہندستان کے پہلے وزیراعظم جواہر لعل نہرو کی بہن اور سیاسی لیڈر اور سفیر وجے لکشمی پنڈت کا انتقال ہوا۔

1991 ۔یوکرین نے سوویت یونین سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا۔

1991۔ ایڈز بیداری مہم کا آغاز۔

1992۔ جنوبی کوریہ اور جنوبی افریقہ میں سفارتی تعلقات قائم ہوئے۔

1992۔امریکہ اور یوروپی ملکوں کے درمیان امدادی خوراک میں کٹوتی سمجھوتہ کے خلاف پیرس میں لاکھوں کسانوں نے مظاہرہ کیا۔

1993۔ عالمی ایڈس دن منایا جانے لگا۔

1997۔ چیچنیا کو غیر ملکی شہریوں کے لئے ممنوعہ علاقہ اعلان کیا گیا۔

2000۔ اقوام متحدہ سلامتی کونسل نے طالبان پر مسلح پابندی کی حمایت کی۔

2001۔ افغانستان میں قندھار ایئرپورٹ پر طالبان مخالف قبائلی تنظیم پر قبضہ کیا۔

2002۔ آسٹریلیا نے انگلینڈ سے لگاتار اٹھویں بار ایشیز ٹسٹ سیریز جیتی۔

2002 ۔ وینزولا کی راجدھانی کراکس میںکھچاکھچ بھرے گوزرا نائٹ کلب میں آگ لگنے کی وجہ سے50 لوگوں کی موت ہوگئی۔ ان میں سے زیادہ تر کی موت دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی۔

2003۔ عالمی ایڈس دوس پراس سے لڑنے کے لئے 5۔5 ارب ڈالر کے عالمگیر منصوبہکا اعلان کیا گیا۔

2003۔ انگلیش چینل کو 1926 میں تیرکر پار کرنے والی پہلی خاتون گریٹیوڈ ایڈرلے کا 98 سال کی عمر میں انتقال ہوا۔

2006۔ نیپال نے نئے قومی ترانہ کو اپنایا۔

2007۔ چین میں منعقد مس ورلڈ مقابلہ میں چین کی ایلانگ جی لن نے خطاب جیتا۔

2008۔بہار اسمبلی کے سابق صدر شیو چندر جھا کا انتقال ہوا۔