مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز پر مکمل ایرانی کنٹرول برقرار رہے گا: ایرانی فوج

ایرانی فوج کے خاتم الانبیا مرکزی ہیڈکوارٹر کے ترجمان بریگیڈئیر جنرل ابراہیم ذوالفقاری نے کہا ہے کہ مستقبل میں کسی بھی ممکنہ معاہدے کے باوجود آبنائے ہرمز مکمل طور پر ایرانی انتظامیہ کے کنٹرول میں رہے گی۔

تہران: ایرانی فوج کے خاتم الانبیا مرکزی ہیڈکوارٹر کے ترجمان بریگیڈئیر جنرل ابراہیم ذوالفقاری نے کہا ہے کہ مستقبل میں کسی بھی ممکنہ معاہدے کے باوجود آبنائے ہرمز مکمل طور پر ایرانی انتظامیہ کے کنٹرول میں رہے گی۔

متعلقہ خبریں
تاریخی ڈیل مکمل، امریکہ اور ایران نے جنگ بندی معاہدے کی تصدیق کردی
جنگ بندی یا محض دکھاوا، غزہ، لبنان اور ایران میں حملے جاری
جرمنی آبنائے ہرمز میں مشن کے لیے تین بحری جہاز تعینات کرنے کا منصوبہ بنارہا ہے
ٹرمپ انتظامیہ نے گرین کارڈ حاصل کرنے کا عمل مزید سخت کردیا
ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا یوم مزدور پر پیغام


اپنے بیان میں بریگیڈئیر جنرل ابراہیم ذوالفقاری نے واضح کیا کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری راستوں، آمد و رفت کے اوقات اور میری ٹائم لائسنسوں کے اجرا کا اختیار صرف ایرانی حکام کے پاس ہوگا۔


انہوں نے کہا کہ ایران اپنی سمندری حدود اور اسٹریٹجک آبی گزرگاہ پر مکمل خودمختاری برقرار رکھے گا۔


ایرانی فوجی ترجمان کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکہ اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات میں آبنائے ہرمز کا معاملہ اہم موضوع بن چکا ہے۔


اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران کے ساتھ معاہدہ طے پانے کی صورت میں آبنائے ہرمز دوبارہ کھول دی جائے گی۔