تلنگانہ
تلنگانہ میں گرمی کی لہر سے16 افراد ہلاک
تلنگانہ کے وزیر مال پی سرینواس ریڈی نے ہفتہ کے روز کہا کہ موجودہ موسم گرما کے دوران ریاست میں 16 افراد گرمی کی لہر کی وجہ سے ہلاک ہوئے ہیں۔
حیدرآباد(پی ٹی آئی) تلنگانہ کے وزیر مال پی سرینواس ریڈی نے ہفتہ کے روز کہا کہ موجودہ موسم گرما کے دوران ریاست میں 16 افراد گرمی کی لہر کی وجہ سے ہلاک ہوئے ہیں۔
ریڈی جنہوں نے گرمی کی لہر سے پیدا ہونے والی صورتحال پر عہدیداروں کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی، کہا کہ ریاست کے 7 اضلاع میں 16اموات ہوئی ہیں۔
ضلع کلکٹرس سے موصولہ رپورٹس کے حوالہ سے انہوں نے بتایا کہ ضلع جے شنکر بھوپال پلی میں 4افراد ہلاک ہوئے،ضلع ورنگل اربن، کریم نگر اور نظام آبا د میں تین، تین ضلع جوگولامبا، رنگاریڈی اور سوریا پیٹ میں ایک، ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔
حکومت ہر متوفی کے قریبی رشتہ داروں کو 4،4لاکھ روپے ایکس گریشیا فراہم کرے گی۔