آندھراپردیش

گاندھی جی کے اقدار نوجوان نسل کے لئے مشعل راہ: چندرابابونائیڈو

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مہاتما گاندھی کے دکھائے گئے راستے اور ان کے اپنائے ہوئے اقدار نوجوان نسل کے لئے مشعل راہ ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح ہم جس نئے ہندوستان کے خواب دیکھ رہے ہیں، وہ عملی طور پر سامنے آئے گا۔

حیدرآباد: گاندھی جینتی کے موقع پر اے پی کے وزیراعلی این چندرابابونائیڈونے گاندھی جی کوبھرپورخراج پیش کیا۔سوشل میڈیا پرسرگرم چندرابابو نے اس خصوص میں کئے گئے ٹوئیٹ میں کہا کہ ملک کی آزادی کے حصول میں گاندھی جی پیش پیش تھے۔


انہوں نے کہا کہ گاندھی جی نے قوم کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کیا، برطانوی حکومت کے خلاف امن اور عدم تشدد کے اصولوں کے ساتھ لڑ کر ملک کو آزادی دلائی۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مہاتما گاندھی کے دکھائے گئے راستے اور ان کے اپنائے ہوئے اقدار نوجوان نسل کے لئے مشعل راہ ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح ہم جس نئے ہندوستان کے خواب دیکھ رہے ہیں، وہ عملی طور پر سامنے آئے گا۔

چندرابابو نے کہا کہ خود اعتمادی اور خود احترام کی حفاظت کوئی اور نہیں کرے گا، ہمیں خود ہی اپنی حفاظت کرنی ہوگی، یہ گاندھی کے اقوال ہمارے لئے تحریک کا سبب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گاندھی جی کے دکھائے ہوئے راستے پر چل کر ملک کو آگے بڑھانا ہمارا فرض ہے۔

متعلقہ خبریں
دینی و عصری تعلیم کا حسین امتزاج کامیاب زندگی کی ضمانت ہے، وزیرِ اقلیتی بہبود و قانون کا جامعۃ المؤمنات میں خطاب
پارٹی کو جانشینوں کے حوالے کرنے کی ذمہ داری لیں۔ کیڈر کو چیف منسٹر نائیڈو کا مشورہ
آندھرا پردیش میں بابائے قوم کو خراج
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا