جرائم و حادثات
ورنگل ضلع میں لڑکی کی اجتماعی عصمت ریزی
بتایا جاتا ہے کہ متاثرہ نے پولیس سے شکایت نہیں کی کیونکہ اس کے کالج میں امتحان تھا اور چھٹیاں گزارنے کے بعد گھر جانے کے بعد لڑکی نے ماں کو اس زیادتی کے بارے میں بتایا۔ماں اور بیٹی نے پولیس اسٹیشن میں اس سلسلہ میں شکایت درج کروائی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ورنگل ضلع میں لڑکی کی اجتماعی عصمت دری کی گئی۔بھوپال پلی کی لڑکی ایک پرائیویٹ کالج میں فارمیسی دوسرے سال کی تعلیم حاصل کر رہی ہے۔اس کے ایک ساتھی نے اس کو گذشتہ ماہ کی 15تاریخ کو ہاسٹل چلنے کیلئے اصرارکیا۔
اس نے گاڑی میں بیٹھنے کی خواہش کی۔ چونکہ اس میں دو اور نوجوان پہلے سے موجود تھے، اس لیے لڑکی نے انکار کر دیا، لیکن اسے زبردستی گاڑی میں بٹھایاگیا۔ورنگل سبزی منڈی کے قریب ایک لاج کی پہلی منزل پر ایک کمرہ میں تین نوجوانوں نے شراب پی کر اس کی عصمت دری کی۔