شمالی بھارت

جئے پور میں گیس ٹینکر میں آگ لگ گئی، 7 ہلاک 35 افراد جھلس گئے

حادثے میں جھلسے افراد کو علاج کے لیے سوائی مان سنگھ اسپتال لایا گیا۔ ان میں سے 7 افراد ہلاک اور 35 زخمیوں کا علاج کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں میں سے کئی شدید جھلس گئے ہیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی۔

جے پور: راجستھان کی راجدھانی جے پور میں اجمیر-جے پور قومی شاہراہ پر جمعہ کی صبح ایک گیس ٹینکر میں آگ لگنے سے سات لوگوں کی موت ہو گئی اور 35 لوگ جھلس گئے۔

متعلقہ خبریں
ملگ میں پرچم کا پول برقی تاروں سے ٹکراگیا، 2ہلاک
آوارہ کتوں کے حملہ میں چار بچے شدید زخمی
ماہنامہ آجکل کے سابق مدیر شہباز حسین کا مختصر علالت کے بعد انتقال
آسٹریلیا کے سابق کرکٹر برائن بوتھ چل بسے
پانی کے گڑھے میں گرکر 6 سالہ لڑکا ہلاک

اجمیر روڈ پر بھانکروٹا کے نزدیک ایک پٹرول پمپ کے قریب ایل پی جی گیس سے بھرے ٹینکر میں اچانک زبردست آگ بھڑک اٹھی اور اس میں دھماکہ ہوگیا۔ اس دوران آس پاس کی کئی گاڑیوں میں بھی آگ لگ گئی۔ موقع پر افراتفری مچ گئی اور علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق حادثے میں جھلسے افراد کو علاج کے لیے سوائی مان سنگھ اسپتال لایا گیا۔ ان میں سے 7 افراد ہلاک اور 35 زخمیوں کا علاج کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں میں سے کئی شدید جھلس گئے ہیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی۔

 وزیر اعلیٰ بھجن لال شرما ایس ایم ایس اسپتال پہنچے اور زخمیوں کی خیریت دریافت کی اور ان کے بہتر علاج کی ہدایات دیں۔ انہوں نے اسپتال کے افسران کو ہدایت کی کہ زخمیوں کے علاج میں کسی قسم کی غفلت نہ برتی جائے۔ وزیراعلیٰ نے زخمیوں کو فوری امداد فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔ اس کے بعد وزیر اعلیٰ موقع پر پہنچے جہاں جے پور کے پولیس کمشنر بیجو جارج جوزف نے واقعہ اور حادثے کے بعد کی صورتحال کے بارے میں جانکاری دی۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور ہر مرنے والوں کے لواحقین کو وزیر اعظم کے قومی ریلیف فنڈ سے 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50 ہزار روپے کی امداد کا اعلان کیا۔

گورنر ہری بھاؤ کسان راؤ باگڑے نے بھی اس واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ مسٹر باگڑے نے ایشور سے پرارتھنا کی کہ وہ مہلوکین کی روح کو سکون دے اور سوگوار کنبہ کے افراد کو یہ نقصان برداشت کرنے کی طاقت دے۔ انہوں نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کی۔ طبی وزیر گجیندر سنگھ کھینوسر نے اسپتال پہنچ کر زخمیوں کے بہتر علاج اور مناسب انتظامات کی ہدایات دیں۔

 کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔ آگ میں شدید زخمی ہونے والے افراد کی شناخت اور ان کے اہل خانہ کی مدد کے لیے انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی کے محکمہ کی ایک ٹیم بھی تعینات کی گئی ہے جو آدھار نمبر، انگوٹھے کے نشان اور دیگر معلومات کی بنیاد پر مدد فراہم کر رہی ہے۔

مسٹر کھینوسر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بھجن لال شرما کی ہدایات کے مطابق زخمیوں کا فوری علاج اور بہتر طبی سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ یہ بہت مشکل وقت ہے لیکن محکمہ پوری ہمدردی اور عزم کے ساتھ سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ اس دوران میڈیکل ایجوکیشن سکریٹری امبریش کمار اور پولیس اور ضلع انتظامیہ کے افسران بھی موجود تھے۔