جرائم و حادثات
گیا: نوجوان کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا
اس کے علاوہ وہ خود بھی دریا سے مچھلیاں پکڑ کر فروخت کرتا تھا۔
گیا: بہار میں گیا شہر کے وشنوپد تھانہ علاقے میں ایک نوجوان کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔
پولیس ذرائع نے منگل کو یہاں بتایا کہ لکھن پورہ علاقے میں پیر کی دیر رات ایک نوجوان کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ مقتول کی شناخت موسم کیوٹ عرف گوگا (20) کے طور پر کی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ موسم مچھلی کی دکان پر کام کرتا تھا۔
اس کے علاوہ وہ خود بھی دریا سے مچھلیاں پکڑ کر فروخت کرتا تھا۔
ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پی این ساہو نے بتایا کہ ایک نوجوان کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔
لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ پولس پورے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔