سوشیل میڈیامشرق وسطیٰ

عمرہ کیلئے موٹر سائیکل پر سفرمکمل کرنے والے غازی جاسم کا مکہ پہنچتےہی انتقال

رپورٹ کے مطابق غازی جاسم نے جرمنی سے موٹرسائیکل پر مسجد الحرام تک کا سفر 73 دن میں مکمل کیا، اس سفر کے دوران وہ سوشل میڈیا پر لوگوں کو آگاہی بھی دیتے رہے۔

مکہ مکرمہ: جرمنی سے موٹر سائیکل پر مکہ پہنچنے والا شامی نژاد شہری اپنے رب کے حضور پیش ہونے کے بعد مسجد الحرام میں انتقال کر گئے۔ عرب میڈیا کے مطابق جرمنی سے عمرہ ادائیگی کے لیے موٹرسائیکل پر 73 دنوں میں مکہ پہنچنے والا شامی شخص غازی جاسم اپنا سفر مکمل کرتے ہی انتقال کرگیا۔

متعلقہ خبریں
جرمنی میں اسلامی مراکز کی مسدودی ایران اور جرمن وزرائے خارجہ کی فون پر بات چیت
حرمین شریفین میں رمضان المبارک کی پہلی تراویح میں لاکھوں افرادکی شرکت
مکہ مسجد میں جلسہ یوم القرآن
ملگ میں پرچم کا پول برقی تاروں سے ٹکراگیا، 2ہلاک
سعودی عہد کا پہلا غلاف کعبہ نمائش کے لیے پیش

رپورٹ کے مطابق غازی جاسم نے جرمنی سے موٹرسائیکل پر مسجد الحرام تک کا سفر 73 دن میں مکمل کیا، اس سفر کے دوران وہ سوشل میڈیا پر لوگوں کو آگاہی بھی دیتے رہے۔

عرب میڈیا کے مطابق غازی جاسم کا مسجد الحرام پہنچ کر انتقال ہوا جس کے بعد ان کی نمازِ جنازہ بھی یہیں ادا کی گئی جبکہ انہیں مکہ میں ہی سپردِ خاک کردیا گیا۔

سوشل میڈیا پر غازی جاسم کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے تاہم ساتھ ہی ان کے سفر کی بھی لوگ تعریف کر رہے ہیں۔