حیدرآباد

بجٹ تقریر میں کئی تبدیلیاں کرنے گورنر تمیلی سائی کا مشورہ

حکومت نے گورنر کے خطبہ کے بغیر بجٹ اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم گورنر نے بجٹ کو منظور ی نہیں دی جس پر ریاستی حکومت ہائی کورٹ سے رجوع ہوئی۔ہائی کورٹ نے دونوں فریقین کو بات چیت کے ذریعہ اس مسئلہ کو حل کرنے کا مشورہ دیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے بجٹ اجلاس کا آغاز گورنر تمیلی سائی سوندراراجن کے خطبہ سے ہوگا۔ گورنر نے ریاستی حکومت کو ان کی بجٹ تقریر میں کئی تبدیلیاں کرنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے وزیر پرشانت ریڈی سے کہا کہ ان کاخطبہ حقائق کے قریب ہو۔

متعلقہ خبریں
کابینہ کے فیصلوں پر بحث، چیف منسٹر ریونت ریڈی کی وضاحت
پرگتی بھون اور راج بھون میں اختلافات برقرار
مودی، گورنر کے ذریعہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کئے جانے پر خاموش کیوں ہے؟: ممتا بنرجی
تلنگانہ اسمبلی کا فروری میں بجٹ سیشن طلب
گورنر کی جانب سے واپس کردہ 4بلز کی اسمبلی میں دوبارہ منظوری

اس موقع پر وزیر موصوف نے کہا کہ بجٹ تقریر گورنر کی ہدایات کے مطابق تیار کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حقائق کو تقریر میں دکھایاجائے گا۔ گورنر 3 فروری کو دونوں ایوانوں سے خطاب کریں گی۔

قبل ازیں ریاستی حکومت نے گورنر کے خطبہ کے بغیر بجٹ اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم گورنر نے بجٹ کو منظور ی نہیں دی جس پر ریاستی حکومت ہائی کورٹ سے رجوع ہوئی۔ہائی کورٹ نے دونوں فریقین کو بات چیت کے ذریعہ اس مسئلہ کو حل کرنے کا مشورہ دیا۔

 جس پر دونوں فریقین نے بات چیت کے ذریعہ مسئلہ کو حل کیا۔حکومت نے گورنر کے خطبہ کے ساتھ بجٹ سیشن کے آغاز سے اتفاق کیا تو گورنر نے بجٹ کو منظوری دینے پر رضامندی ظاہر کی۔ اس کے بعد حکومت نے اپنی عرضی ہائی کور ٹ سے واپس لے لی۔