تلنگانہآندھراپردیش

جی ایس ٹی میں کمی، تلنگانہ اور اے پی میں پٹاخوں کی قیمتیں گھٹ گئیں

تجارتی حلقوں کے مطابق اس سال دیوالی کے موقع پر فروخت کا رجحان گزشتہ سال کے مقابلہ میں بہتر ہے۔ قیمتوں میں استحکام، حکومت کی جی ایس ٹی پالیسی میں نرمی اور صارفین کے جوش و خروش نے مجموعی طور پر بازاروں کو زندگی بخشی ہے۔

حیدرآباد: دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اوراے پی میں دیوالی کی آمد کے ساتھ ہی بازاروں میں زبردست گہما گہمی دیکھی جا رہی ہے۔ بچے ہوں یا بڑے، تمام اس تہوار کو جوش و خروش سے منانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

متعلقہ خبریں
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
دیوالی کے دن صرف دو گھنٹے آتش بازی کی اجازت، رہنما خطوط جاری
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس

مقامی آتش بازی کی دکانیں خریداروں سے بھری پڑی ہیں اور رواں سال پٹاخوں کی قیمتیں نسبتاً مناسب سطح پر دیکھی جا رہی ہیں۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ خام مال کی قیمتوں میں کمی اور جی ایس ٹی میں نرمی کی وجہ سے پٹاخوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئی ہے، جس کا اثر صارفین کی خریداری پر صاف ظاہر ہو رہا ہے۔


پٹاخوں فروخت کرنے والے دکانداروں نے بتایا کہ گزشتہ برس کے مقابلے میں تارا، بم اور دیگر پٹاخوں کی قیمتیں تقریباً وہی ہیں جبکہ طلب میں 10 تا 15 فیصد اضافہ ہوا ہے۔


وشاکھاپٹنم اور وجے واڑہ کے کئی تاجروں کا کہنا ہے کہ بعض مقامات پر سامان کی سپلائی میں بھی رکاوٹ آئی ہے۔


تجارتی حلقوں کے مطابق اس سال دیوالی کے موقع پر فروخت کا رجحان گزشتہ سال کے مقابلہ میں بہتر ہے۔ قیمتوں میں استحکام، حکومت کی جی ایس ٹی پالیسی میں نرمی اور صارفین کے جوش و خروش نے مجموعی طور پر بازاروں کو زندگی بخشی ہے۔