حیدرآباد

سدر فیسٹیول کیلئے حیدرآباد میں تیاریاں تیزی سےجاری

یادوطبقہ کی جانب سے بڑے پیمانہ پر یہ اتسو منایاجاتا ہے۔اس فیسٹیول کے سلسلہ میں لائے گئے بیل،عوام کی مرکز توجہ بنے ہوئے ہیں۔یہ فیسٹیول یادو طبقہ کی تہذیب اورثقافت کو اجاگرکرتا ہے۔اس فیسٹیول کی کافی اہمیت ہے۔

حیدرآباد: سدرفیسٹیول کے لئے شہرحیدرآبادمیں تیاریاں تیزی کے ساتھ جاری ہیں۔ہر سال دیوالی کے موقع پر یہ اتسو منایاجاتا ہے جس میں ملک کے سرکردہ بیلوں کولایاجاتا ہے۔اس فیسٹیول کے موقع پر بیلوں کو سجایا جاتا ہے اور ان کی سڑکوں پر پریڈ کروائی جاتی ہے۔

یہ بیل اسٹنٹ بھی کرتے ہیں۔ 1946میں پہلی مرتبہ نارائن گوڑہ وائی ایم سی اے میں اس فیسٹیول کا اہتمام کیا گیا تھا جس کے بعد سے ہر سال دیوالی کے موقع پر اس فیسٹیول کے اہتمام کی روایت چلی آرہی ہے۔ہر سال اس فیسٹیول کی مقبولیت میں اضافہ ہی ہوتاجارہا ہے۔

یادوطبقہ کی جانب سے بڑے پیمانہ پر یہ اتسو منایاجاتا ہے۔اس فیسٹیول کے سلسلہ میں لائے گئے بیل،عوام کی مرکز توجہ بنے ہوئے ہیں۔یہ فیسٹیول یادو طبقہ کی تہذیب اورثقافت کو اجاگرکرتا ہے۔اس فیسٹیول کی کافی اہمیت ہے۔

ہریانہ اور پنجاب سے دو بیلوں کو اس فیسٹیول کے سلسلہ میں شہر لایاگیا ہے۔ٹی آرایس لیڈرارجن یادو نے ان کا مشاہدہ کیا۔ساتھ ہی دیگر بیل جیسے بھیم، سرتاج اور داراکو بھی شہر لایاگیا ہے۔یہ فیسٹیول اس سال 27اکتوبر کو مشیرآباد اورنارائن گوڑہ علاقوں میں منعقد کیاجائے گا۔

ان بیلوں کولانے والے یادو طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد نے کہا کہ ان کو روزانہ دس لیٹر دودھ،سیب، بادام، کاجو، پستہ کے ساتھ ساتھ دانہ بھی دیاجاتا ہے۔ان کو نہلانے کے علاوہ ان کی مساج کی جاتی ہے اور ان کو چہل قدمی بھی کروائی جاتی ہے۔

a3w
a3w