تلنگانہ

گوروویلی پراجیکٹ کو جلد مکمل کیا جائے گا:وزیرٹرانسپورٹ تلنگانہ

وزیر پربھاکر نے آج حسن آباد کی سری رینوکا ایلماں مندر میں حاضری دی اور خصوصی پوجا ادا کی۔ انہوں نے مندر حکام کو ہدایت دی کہ شردھالووں کو کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر نے کہا ہے کہ حسن آباد اسمبلی حلقہ میں مختلف ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں
ڈبل بیڈروم امکنہ، 10 لاکھ درخواستیں وصول: پونم پربھاکر
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس
گورنمنٹ ہائی اسکول غوث نگر میں ’’نومبر کی عظیم شخصیات‘‘ کے پانچ روزہ جشن کا شاندار اختتام، انعامی تقریب کا انعقاد


وزیر پربھاکر نے آج حسن آباد کی سری رینوکا ایلماں مندر میں حاضری دی اور خصوصی پوجا ادا کی۔ انہوں نے مندر حکام کو ہدایت دی کہ شردھالووں کو کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے۔


بعد ازاں وزیر نے حسن آباد کے تالاب کی تزئین و ترقی کے کاموں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ 17 کروڑ روپے کی لاگت سے تالاب کی جدیدکاری اور خوبصورتی کے منصوبے پر کام جاری ہے۔


انہوں نے مزید کہا کہ کسانوں کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والے گوروویلی پراجیکٹ کو جلد مکمل کیا جائے گا۔