حج 2027،درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع
حج 2027 کے لئے آن لائن درخواست دینے کی آخری تاریخ بڑھا کر کے 24 جولائی کر دی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ مائناریٹی ویلفیرآفیسر ر امت پرتاپ سنگھ نے حج پر جانے کے خواہشمند افراد سے مقررہ وقت کے اندر درخواست کا عمل مکمل کرنے کی اپیل کی ہے۔
نئی دہلی: حج 2027 کے لئے آن لائن درخواست دینے کی آخری تاریخ بڑھا کر کے 24 جولائی کر دی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ مائناریٹی ویلفیرآفیسر ر امت پرتاپ سنگھ نے حج پر جانے کے خواہشمند افراد سے مقررہ وقت کے اندر درخواست کا عمل مکمل کرنے کی اپیل کی ہے۔
انہوں نے جمعرات کے روز بتایا کہ اتر پردیش ریاستی حج کمیٹی‘ لکھنو کی ہدایات اور حج کمیٹی آف انڈیا‘ ممبئی کی طرف سے جاری کردہ سرکولر3 کے مطابق حج 2027 کے لئے آن لائن درخواست کی آخری تاریخ 20 جولائی سے بڑھا کر کے 24 جولائی کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن درخواست گزاروں نے رجسٹریشن تو کرا لیا ہے لیکن کسی وجہ سے درخواست کا عمل مکمل نہیں کر سکے ہیں وہ بھی آخری تاریخ سے پہلے اپنی درخواست لازمی طور پر مکمل کر لیں۔
مقررہ وقت کے بعد کسی بھی درخواست پر غور نہیں کیا جائے گا۔ ڈسٹرکٹ مائناریٹی ویلفیر آفیسر نے بتایا کہ جن درخواست گزاروں کو ابھی تک اپنا انڈین بین الاقوامی پاسپورٹ حاصل نہیں ہوا ہے وہ فوری طور پر متعلقہ پاسپورٹ آفس سے رابطہ کر کے پاسپورٹ حاصل کریں تاکہ آخری تاریخ سے پہلے درخواست مکمل کی جا سکے۔
انہوں نے بتایا کہ عازمینِ حج کے انتخاب کے لیے 30 جولائی 2026 کو ممبئی میں واقع حج ہاؤس میں آن لائن ڈیجیٹل قرعہ اندازی منعقد کی جائے گی۔ منتخب عازمین کی فہرست حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ پر جاری کی جائے گی اور انہیں ایس ایم ایس کے ذریعہ بھی اطلاع دی جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ ڈیجیٹل قرعہ میں منتخب ہونے والے ہر عازمِ حج کو 10 اگست تک 1,52,300 روپے کی پیشگی رقم حج کمیٹی آف انڈیا کے مقررہ بینک کھاتہ میں جمع کرانی ہوگی۔ ڈسٹرکٹ مائناریٹی ویلفیر آفیسر نے حج کے خواہشمند تمام عازمین سے اپیل کی کہ وہ آخری وقت کی پریشانی سے بچنے کے لیے وقت رہتے آن لائن درخواست کا عمل پورا کر لیں۔