آندھراپردیش

کرشنا بورڈ نے آندھرا پردیش کو ناگرجناساگر پروجیکٹ کے رائٹ کنال کے ذریعہ پانی چھوڑا

کرشنا بورڈ نے آندھرا پردیش کو ناگرجناساگر پروجیکٹ کے رائٹ کنال کے ذریعہ پانی چھوڑا۔ بورڈ نے اندرون دس دن پڑوسی ریاست کو پانچ ٹی ایم سی پانی جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حیدرآباد: کرشنا بورڈ نے آندھرا پردیش کو ناگرجناساگر پروجیکٹ کے رائٹ کنال کے ذریعہ پانی چھوڑا۔ بورڈ نے اندرون دس دن پڑوسی ریاست کو پانچ ٹی ایم سی پانی جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
دینی و عصری تعلیم کا حسین امتزاج کامیاب زندگی کی ضمانت ہے، وزیرِ اقلیتی بہبود و قانون کا جامعۃ المؤمنات میں خطاب
ملک میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتے حملوں پر مسلم پرسنل لا بورڈ کا اظہارِ تشویش، ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان
گورنمنٹ ڈگری کالج فلک نما میں انا–اکّا مینٹورشپ انٹرن شپ تربیتی پروگرام کا آغاز
محرم الحرام 2026 کے انتظامات پر بی جے پی وفد کی کمشنر پولیس حیدرآباد سے ملاقات
جماعتِ اسلامی ہند گریٹر حیدرآباد ویمنز ونگ کے زیرِ اہتمام صحافیوں اور این جی اوز کا اجلاس

اس پر تلنگانہ نے سخت اعتراض کیا۔ محکمہ آبپاشی کے انجینئر ان چیف سی مرلی دھر، نلگنڈہ کے سی ای اجے کمار نے حیدرآباد میں بورڈ کے دفتر پہنچ کرا س مسئلہ پراحتجاج کیا۔

انجینئر ان چیف نے بورڈ کے چیئرمین شیو نندن سے کہا کہ آندھراپردیش تنظیم نو قانون کے مطابق سری سیلم پراجکٹ کا انتظام اے پی اور ناگرجناساگر پراجکٹ کا انتظام تلنگانہ کی جانب سے کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر اے پی خود دائیں کنال کے دروازوں کی دیکھ بھال کا کام کرے اور پانی چھوڑے تو یہ قابل قبول نہیں ہوگا۔

تلنگانہ کے انجینئروں نے محکمہ آبپاشی کو مطلع کیا کہ مرکزی فورسس نے انہیں ساگر کی رائٹ کنال کے گیٹوں کی دیکھ بھال اور پانی کے اخراج کو دیکھنے کی اجازت بھی نہیں دی۔

انہوں نے کہا کہ صرف اے پی کی طرف پانی کی سطح کو ریکارڈ کرنے کی اجازت دی جارہی ہے۔