مشرق وسطیٰ

حماس نے تل ابیب کی جانب کئی میزائل داغے

القسام بریگیڈ کے ان راکٹ حملوں کی 'العربیہ 'کے نمائندے نے بھی تصدیق کی ہے۔ 'العربیہ' نے ان راکٹ حملوں ک تصدیق ہفتے کی رات دیر سے کی ہے۔ نمائندے کے مطابق حماس نے تل ابیب کی جانب کئی میزائل داغے۔

غزہ: حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اس نے اسرائیلی دارالحکومت کو راکٹ حملوں سے نشانہ بنایا ہے یہ راکٹ حملے غزہ پر اسرائیلی بمباری کے نئے سرے سے شروع ہونے کے دوسرے روز جواباً اور فلسطینیوں کا حق دفاع استعمال کرتے ہوئے کیے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اسرائیلی حملہ میں لبنان میں 20 اور شمالی غزہ میں 17 جاں بحق
حماس کے صدر یحییٰ السنوار کے قریبی ساتھی روحی مشتہی کو تین ماہ قبل ہلاک کردیا گیا،اسرائیل کا ادعا
غزہ میں امداد تقسیم کرنے والے ٹرک پر پھر اسرائیلی بمباری
غزہ میں اسرائیل کی شدید بمباری, عمارتیں ڈھیر
روسی صدر کی مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے خاتمے میں مدد کی پیشکش

 القسام بریگیڈ کے ان راکٹ حملوں کی ‘العربیہ ‘کے نمائندے نے بھی تصدیق کی ہے۔ ‘العربیہ’ نے ان راکٹ حملوں ک تصدیق ہفتے کی رات دیر سے کی ہے۔ نمائندے کے مطابق حماس نے تل ابیب کی جانب کئی میزائل داغے۔

بتایا گیا ہے کہ عزالدین القسام بریگیڈ کی طرف سے اسرائیل پر داغے گئے ان میزائیلوں کی وجہ سے اسرائیل کے لیے تل ابیب ہوائی اڈے پر فضائی سرگرمیاں بحال رکھنا مشکل ہو گیا اور فوری طور پر تل ابیب ائیر پورٹ کو بند کر دیا گیا۔