مشرق وسطیٰ

حماس کا اسرائیل کے خلاف شدید ردِعمل

حازم قاسم نے کہا کہ نیتن یاہو کا فلسطینی عوام کو خوف زدہ کرنا ممکن نہیں ہے کیونکہ وہ دشمن کی طرف سے شروع کی گئی مذہبی جنگ کے خلاف مسجد الاقصی میں اپنی شناخت کے تحفظ کے لیے اپنی جنگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

غزہ: فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے اسرائیل کے پورے خطے اور خطے کے مفادات کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔

متعلقہ خبریں
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں فلسطین پر اسرائیلی قبضہ کے خلاف قرارداد منظور
غزہ میں پہلا روزہ، اسرائیل نے فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روک دیا
وزیر خارجہ ملایشیا، فلسطین کو اقوام متحدہ کی رکنیت کی وکالت کریں گے
اسرائیلی فائرنگ میں پانچ افراد فوت

حماس کے ترجمان حازم قاسم نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نتان یاہو کے تازہ ترین بیانات کا جائزہ پیش کرتے فلسطینی عوام، شام اور ایران کے خلاف نتین یاہو کی دھمکیوں کی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے قاسم نے کہا ہے اسرائیل پورے خطے اور اس کے مفادات کے لیے خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو انہیں نہیں ڈراسکتا۔

حازم قاسم نے کہا کہ نیتن یاہو کا فلسطینی عوام کو خوف زدہ کرنا ممکن نہیں ہے کیونکہ وہ دشمن کی طرف سے شروع کی گئی مذہبی جنگ کے خلاف مسجد الاقصی میں اپنی شناخت کے تحفظ کے لیے اپنی جنگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ علاقے میں کشیدگی کی اصلی جڑ فلسطینی علاقوں پر ناجائز قبضہ ہے۔ نتان یا ہو بڑے منظم طریقے سے دہشت گردی پر عمل پیرا ہے اور فلسطینی عوام اپنی آزادی کے تحفظ کے لیے اور غیر ملکی قوبضے کے خاتمے کے لیے اپنی جدو جہد جاری رکھے ہوئے ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نتان یاہو نے سوموار کی شام ٹیلی ویژن تقریر میں کھلے عام اعتراف کیا ہے کہ اسرائیلی فوج شام میں فوجی کارروائیاں کر رہی ہے۔ نیتن یاہو نے اپنے بیانات میں کہا کہ ہم نے شام میں ایرانی اہداف کے خلاف آپریشن کیا ہے اور ہم حماس کو لبنان میں انفراسٹرکچر قائم کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے۔