حیدرآباد

آیاحکومت نے ریونت ریڈی کی سیکوریٹی برخاست کردی؟

ریونت ریڈی نے ضلع محبوب نگر پولیس کے خلاف تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں سرخ ڈائیری میں نام تحریر کررہا ہوں‘ ایک سو دنوں کے بعد اقتدار میں آنے کے بعد دکھاونگا۔

حیدرآباد: صدرٹی پی سی سی ورکن پارلیمنٹ ملکاجگری اے ریونت ریڈی بغیر سیکوریٹی کے عوام میں جانے کی اطلاع ہے۔ گزشتہ روزسے ان کے ساتھ سیکوریٹی گن مین نظر نہیں آرہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
بلدی الیکشن میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرنے پر ایم ایل ایز کو صدر ٹی پی سی سی کا انتباہ
ویڈیو: تلنگانہ بھون میں کانگریس اور بی آر ایس کارکنوں میں تصام
مہاراشٹرا اسمبلی الیکشن میں حصہ نہ لینے بی آر ایس کا فیصلہ
گاندھی خاندان کا ذاتی مکان نہیں ہے:ریونت ریڈی
چند طاقتیں عوام میں پھوٹ ڈالنے کیلئے کوشاں: ریونت ریڈی

واضح رہے کہ گاندھی بھون میں منعقدہ ایک پروگرام میں ریونت ریڈی نے ضلع محبوب نگر پولیس کے خلاف تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں سرخ ڈائیری میں نام تحریر کررہا ہوں‘ ایک سو دنوں کے بعد اقتدار میں آنے کے بعد دکھاونگا۔ سودکے ساتھ اصل واپس کروں گا۔

ان کے اس تبصرہ پر تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔بتایا جارہا ہے کہ ریونت ریڈی کے اس تبصرے کے خلاف احتجاجاً گن مین ڈیوٹی سے غیر حاضر رہے۔ دوسری طرف سیاسی حلقوں میں چہ مینگوئیاں جاری ہیں کہ کے سی آر حکومت نے ریونت ریڈی کی سیکوریٹی برخاست کردی ہے۔

سابق میں ریونت ریڈی کو4+4 سیکوریٹی فراہم تھی۔اب انہیں 2+2 سیکوریٹی ہے اور بتایا جارہاہے کہ مکمل طورپرسیکوریٹی برخاست  کردی گئی ہے۔سابق میں ریونت ریڈی نے پیدل یاترا کے دوران انہیں مناسب سیکوریٹی فراہم نہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی تھی۔

 عدالت سے خواہش کی تھی کہ انہیں اضافہ سیکوریٹی عملہ فراہم کیاجائے۔ ریونت ریڈی نے بی آر ایس قائدین کے حملہ کا خوف ظاہر کیاتھا۔ اُس وقت عدالت نے حکومت کوہدایت دی تھی کہ ریونت ریڈی کومناسب سیکوریٹی فراہم کرے۔

 دوسری طرف ریونت ریڈی کے حالیہ تبصرہ پر پولیس آفیسرس یونین تلنگانہ کے صدر وائی گوپی ریڈی نے اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ پولیس‘حکومت کا اٹوٹ حصہ ہے اور حکومت کی ہدایت کے مطابق ہی کام کرتا ہے۔ ریونت ریڈی کی دھمکی کامطلب کس طرح کی سیاست ہے؟پر سوال کرتے ہوئے گوپی ریڈی نے کہاکہ سرخ ڈائیری ہے کیا؟ کیا یہ آپ کا اپنا دستور ہے؟

 ایک ذمہ دار عہدے پر فائز ریونت ریڈی کی اس طرح کی بیان بازی کیا درست ہے؟ اگر پولیس کے وقار کومجروح کرنے کی کوشش کی گئی توہم خاموش تماشائی نہیں رہیں گے۔

اس دوران راچہ کنڈہ پولیس کے عہدیداروں سی ایچ بھدرا ریڈی آرگنائزنگ سکریٹری جی کرشنا ریڈی نے بھی ریونت ریڈی کے پولیس کے متعلق تبصرہ پر مذمت کی۔دیکھنا ہے کہ کیا ریونت ریڈی کی سیکوریٹی واپس ہوتی ہے یا وہ بغیر سیکوریٹی کے ہی اپنی سرگرمیوں کوجاری رکھیں گے۔