مشرق وسطیٰ

اسرائیل نے لبنان پر بھی حملے شروع کردیئے

سور شہر میں واقع الارشادیہ کیمپ کے جوار میں کم از کم 3 میزائل داغے گئے ہیں ، ابتدائی معلومات کے مطابق ان سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور کچھ مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔

تل ابیب: اسرائیل کے غزہ کی پٹی پر حملے کرنے کے بعد لبنان پر حملے شروع کرنے کی اطلاع ملی ہے۔ اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ میں فلسطینی مزاحمتی گروپوں سے تعلق رکھنے والے کچھ فوجی مقامات کو نشانہ بنایا۔

متعلقہ خبریں
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
اسرائیلی حملہ میں لبنان میں 20 اور شمالی غزہ میں 17 جاں بحق
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں فلسطین پر اسرائیلی قبضہ کے خلاف قرارداد منظور
لبنان میں نقل مقام کرنے والوں کے لئے 867مراکز کا قیام
عالمی برادری، اسرائیلی جارحیت کے خاتمہ کے لیے ٹھوس اقدامات کرے: رابطہ عالم اسلامی

سور شہر میں واقع الارشادیہ کیمپ کے جوار میں کم از کم 3 میزائل داغے گئے ہیں ، ابدتائی معلومات کے مطابق ان سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور کچھ مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔

اسرائیلی فوج کی جانب سےجاری کردہ اعلامیہ واضح کیا گیا ہے کہ اسرائیلی دفاعی فورسسز فلسطینی تحریک مزاحمت حماس کو لبنان کے اندر اپنی کاروائیاں کرنے کی اجازت نہیں دیں گی۔

بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ لبنان اپنی سرزمین سے کسی بھی حملے کا ذمہ دار ہوگا۔

لبنانی پریس نے لکھا ہے کہ اسرائیلی فوج نے لبنان کے جنوب میں واقع فلسطینی پناہ گزین کیمپ الارشادیہ کے قریب ایک علاقے پر بمباری کی۔

واضح رہے کہ سور شہر میں واقع الارشادیہ کیمپ کے جوار میں کم از کم 3 میزائل داغے گئے ہیں ، ابتدائی اطلاع کے مطابق ان سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور کچھ مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔

حملے میں کسی جانی یا مالی نقصان کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی گئی ہے، تاہم کچھ مکانات اوراراضیوں کو نقصان پہنچا ہے۔

اسرائیلی حملوں کا جواب غزہ سے راکٹوں سے دیا گیا۔ فلسطینی مزاحمتی گروپوں نے ایک بیان میں کہا کہ ہم اسرائیل کی جارحیت کا جواب دیتے رہیں گے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ نے حملے بند کرنے کی اپیل کی ہے۔

لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری امن فوج نے تمام فریقین سے بلیو فرنٹ لائن پر اپنی کارروائیاں بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری امن فوج کے کمانڈر آرولڈو لازارو نے دونوں ممالک کے حکام سے بات چیت کی ہے اور دونوں ممالک نے جنگ کی خواہش نہ ہونے کا اظہار کیا ہے۔

حملوں کے بعد سینکڑوں فلسطینیوں نے مقبوضہ مشرقی القدس میں مسجد اقصیٰ کے احاطے میں نمازِ فجر ادا کی۔

اسرائیل کے غزہ پر حملوں پر احتجاج کیا گیا۔ اسرائیلی پولیس نے نمازِ فجر کے لیے جانے والے فلسطینیوں پر لاٹھی چارج کیا۔