قومی

چھتیس گڑھ میں اگلے 48 گھنٹوں میں بھاری بارش کا امکان

محکمہ موسمیات نے آج صبح اگلے 48 گھنٹوں کے دوران وسطی چھتیس گڑھ کے بیشتر علاقوں میں بارش جاری رہنے اور کئی مقامات پر بھاری سے بہت بھاری اور کچھ مقامات پر انتہائی بھاری بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مغربی خلیج بنگال اور اس سے ملحقہ شمالی اوڈیشہ اور مغربی بنگال کے ساحل پر بنے ہوا کے کم دباؤ کے اثر سے ریاست میں وسیع پیمانے پر بارش ہو رہی ہے۔

رائے پور: ہندوستانی ریاست چھتیس گڑھ میں خلیج بنگال میں بنے ہوا کے کم دباؤ کے اثر سے پچھلے دو تین دنوں سے دارالحکومت رائے پور سمیت ریاست کے کئی حصوں میں مسلسل بارش ہو رہی ہے، جس سے کئی مقامات پر پانی جمع ہونے کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے آج صبح اگلے 48 گھنٹوں کے دوران وسطی چھتیس گڑھ کے بیشتر علاقوں میں بارش جاری رہنے اور کئی مقامات پر بھاری سے بہت بھاری اور کچھ مقامات پر انتہائی بھاری بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مغربی خلیج بنگال اور اس سے ملحقہ شمالی اوڈیشہ اور مغربی بنگال کے ساحل پر بنے ہوا کے کم دباؤ کے اثر سے ریاست میں وسیع پیمانے پر بارش ہو رہی ہے۔

محکمہ کا کہنا ہے کہ اگلے 48 گھنٹوں تک وسطی چھتیس گڑھ میں بیشتر مقامات پر بارش کی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔ اس کے بعد آٹھ جولائی سے پوری ریاست میں بارش کی شدت میں کمی آنے کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست کے بیشتر مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش درج کی گئی، جبکہ ایک دو مقامات پر بھاری سے بہت بھاری بارش ہوئی۔

سے زیادہ 19 سینٹی میٹر بارش راجم میں ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ درگ میں 18 سینٹی میٹر، چھرا میں 16 سینٹی میٹر، رائے پور شہر، راجناندگاؤں اور پاٹن میں 15-15 سینٹی میٹر، گوبرا نواپارا اور مانا میں 14-14 سینٹی میٹر بارش درج کی گئی۔

اسی طرح ارجندا میں 13 سینٹی میٹر، لابھانڈی اور گنڈردیہی میں 12-12 سینٹی میٹر، بھیلائی میں 11 سینٹی میٹر اور کوماکھان میں 10 سینٹی میٹر بارش ہوئی۔

مندر ہسود، ڈبھرہ، مہاسمند، باغبہرہ اور اہیوارہ میں 8-8 سینٹی میٹر، جبکہ دھمتری، ہسود، دھرسیوا، بھٹ گاؤں، ابھن پور، ڈونگرگڑھ، گرور، مین پور، مالکھرودہ، گریا بند اور کرود میں 7-7 سینٹی میٹر بارش درج کی گئی۔