قومی

ہریانہ کے کئی اضلاع میں تیز بارش

پیر کے روز ہریانہ کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 2.7 ڈگری سیلسیس کم ریکارڈ کیا گیا۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت روہتک میں 38.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے بعد مہندر گڑھ میں 38.1 اور حصار میں 37.8 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت درج کیا گیا۔

چنڈی گڑھ: ہریانہ کے پنچکولا، یمنا نگر اور کرنال میں منگل کی صبح تیز بارش ہوئی۔ جبکہ پانی پت اور سونی پت کے آس پاس کے علاقوں میں بادل چھائے رہے۔

متعلقہ خبریں
متحدہ عرب امارات میں مسافروں کیلیے ٹریول ایڈوائزری جاری
امیت شاہ اور پرینکا گاندھی کے دورے ملتوی
پانی کے گڑھے میں گرکر 6 سالہ لڑکا ہلاک

محکمہ موسمیات، چنڈی گڑھ نے مہندر گڑھ، جھجر، روہتک، ریواڑی، پلول اور نوح اضلاع کے لیے الرٹ جاری کیا ہے۔ ان علاقوں میں 60 سے 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

گزشتہ دو دنوں سے موسم میں آنے والی تبدیلی کے باعث ریاست کے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں اوسطاً 2.7 ڈگری سیلسیس کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس سے لوگوں کو گرمی سے راحت ملی ہے۔

پیر کے روز ہریانہ کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 2.7 ڈگری سیلسیس کم ریکارڈ کیا گیا۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت روہتک میں 38.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے بعد مہندر گڑھ میں 38.1 اور حصار میں 37.8 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت درج کیا گیا۔

بھیوانی میں درجہ حرارت میں سب سے زیادہ پانچ ڈگری سیلسیس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو دنوں تک ریاست میں درجہ حرارت 40 ڈگری سیلسیس سے کم رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے آنے والے دنوں میں خراب موسم کے پیش نظر لوگوں کو محتاط رہنے کی ہدایت دی ہے۔ جبکہ محکمہ صحت نے بھی لوگوں سے کھانے پینے کا خاص خیال رکھنے کی اپیل کی ہے۔