کرناٹک

دل دہلا دینے والا واقعہ: شیڈ میں آگ لگنے سے دو بچے زندہ جل گئے!

حادثے میں 5 سالہ ارجن اور 3 سالہ آشا کی دردناک موت ہوگئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ بچوں کے والدین مزدوری کے لیے باہر گئے ہوئے تھے اور بچوں کو دادی کے پاس چھوڑ گئے تھے۔ اسی دوران دادی بچوں کو شیلٹر میں چھوڑ کر کچھ فاصلے پر گئی تھیں کہ اچانک جھونپڑی میں آگ بھڑک اٹھی۔

بنگلور: بنگلورو کے نارائن پورہ علاقے میں پیش آئے ایک افسوسناک آتشزدگی کے واقعے میں دو کمسن بچے زندہ جل کر ہلاک ہوگئے۔ اطلاع کے مطابق مزدوری کی غرض سے شہر آئے ایک خاندان نے نارائن پورہ میں عارضی شیلٹر بنا کر رہائش اختیار کر رکھی تھی۔

متعلقہ خبریں
انکاپلی: پٹاخے فیکٹری میں خوفناک دھماکہ، 8 مزدور جاں بحق

حادثے میں 5 سالہ ارجن اور 3 سالہ آشا کی دردناک موت ہوگئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ بچوں کے والدین مزدوری کے لیے باہر گئے ہوئے تھے اور بچوں کو دادی کے پاس چھوڑ گئے تھے۔ اسی دوران دادی بچوں کو شیلٹر میں چھوڑ کر کچھ فاصلے پر گئی تھیں کہ اچانک جھونپڑی میں آگ بھڑک اٹھی۔

بچوں کی چیخ و پکار سن کر مقامی لوگ موقع پر پہنچے اور آگ بجھانے کی کوشش کی، تاہم بدقسمتی سے دونوں بچوں کو بچایا نہ جا سکا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی کوتھنور پولیس موقع پر پہنچی اور تحقیقات شروع کر دیں۔ آگ لگنے کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔