شمالی بھارت

شمالی اسرائیل میں حزب اللہ نے 100راکٹس فائر کئے، حملہ کے سائرن بج اُٹھے (ویڈیو)

حزب اللہ نے اتوار کے دن شمالی اسرائیل کے اندر دور تک 100سے زائد راکٹس فائر کئے۔ بعض راکٹس شہر حیفہ کے قریب گرے۔ اسرائیل نے لبنان پر سینکڑوں راکٹس فائر کئے۔

نہاریہ(اسرائیل) : حزب اللہ نے اتوار کے دن شمالی اسرائیل کے اندر دور تک 100سے زائد راکٹس فائر کئے۔ بعض راکٹس شہر حیفہ کے قریب گرے۔ اسرائیل نے لبنان پر سینکڑوں راکٹس فائر کئے۔

متعلقہ خبریں
اسرائیلی وزیر دفاع کا لبنان میں بھی محاذ جنگ کھولنے کا اشارہ
حماس کا سرکردہ رہنما غازی حماد لبنان سے قطر منتقل
نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے چیتا ہلاک
بچپن کی شادی کا شکار دو نابالغ لڑکیوں کو معاوضہ دینے کا حکم
امریکہ نے تمام جہازوں کی آمدورفت خطرہ میں ڈال دی:نصراللہ

ایسا لگتا ہے کہ دونوں کئی ماہ سے جاری کشیدگی کے بعد باقاعدہ جنگ کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ کل رات راکٹس فائرنگ کے بعد شمالی اسرائیل میں فضائی حملہ کے سائرن بجنے لگے۔ ہزاروں افراد نے بھاگ کر شیلٹرس میں پناہ لی۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ راکٹس شہری علاقوں کی طرف فائر کئے گئے۔ لبنان کی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ سرحد کے قریب اسرائیلی حملہ میں ایک شخص کی جان گئی اور دوسرا زخمی ہوا۔ اسرائیل کی ریسکیو سرویس کا کہنا ہے کہ اس نے 4 افراد کا علاج کیا۔

حیفہ کے قریب ایک علاقہ میں عمارتوں کو نقصان پہنچا، کاروں میں آگ لگ گئی۔ فوری یہ واضح نہ ہوسکا کہ یہ نقصان راکٹس سے ہوا یا اسرائیل کی طرف سے راکٹس کو روک کر تباہ کئے جانے کی وجہ سے ہوا۔ اسرائیل نے جمعہ کے دن بیروت پر فضائی حملہ کیا تھا، جس میں کم از کم 45 افراد بشمول حزب اللہ کے اعلیٰ رہنما اور خواتین و بچے جابحق ہوئے تھے۔

حزب اللہ پہلے ہی عصری حملے کی مار جھیل رہا ہے۔ پیجر اور واکی ٹاکی دھماکوں سے اسے نقصان پہنچا ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں جنوبی لبنان میں کئی حملے کئے۔ شمالی اسرائیل میں ہزاروں شہریوں نے بم شیلٹرس میں رات گزاری۔

تقریباً ایک سال قبل چھڑنے والی غزہ جنگ کے بعد سے اسرائیل اور حزب اللہ کا ٹکراؤ جاری ہے، لیکن ان میں کوئی بھی ایسا نہیں لگتا کہ جنگ چاہتا ہو۔ حالیہ ہفتوں میں اسرائیل نے غزہ سے اپنی توجہ لبنان کی طرف مرکوز کرلی ہے۔ وہ سرحد پر امن قائم کرنا چاہتا ہے تاکہ اس کے شہری اپنے گھر واپس جاسکیں۔ حزب اللہ کا کہنا ہے کہ وہ غزہ میں جنگ بندی ہونے پر ہی حملے روکے گا۔

غزہ جنگ گزشتہ برس 7اکتوبر کو اسرائیل پر حماس کے حملے سے شروع ہوئی تھی۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اتوار کی صبح لبنان کی طرف سے فائر کئے گئے راکٹس کو حیفہ اور نظارت علاقوں میں روک کر ناکام کردیا گیا۔ اسرائیل نے شمال میں اسکول بند کردئے۔ حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اس نے حیفہ کے جنوب مشرق میں اسرائیل کے ایک فضائی اڈہ کو نئی قسم کی میزائلوں سے نشانہ بنایا۔

اس نے یہ میزائل پہلے کبھی استعمال نہیں کئے تھے۔ حزب اللہ نے کہا ہے کہ اس نے رافیل ڈیفنس فورم یونٹ کو نشانہ بنایا جس کا ہیڈکوارٹر حیفہ میں ہے۔ اس نے اسے وائرلیس آلات پر حملے کا انتقام قرار دیا۔ حزب اللہ نے پیجر اور واکی ٹاکی دھماکوں کا بدلہ لینے کا عہد کیا ہے۔ منگل اور چہارشنبہ کو ان دھماکوں میں کم از کم 37جانیں گئی تھیں، تقریباً3ہزار افراد زخمی ہوئے تھے۔

a3w
a3w