مشرق وسطیٰ

حزب اللہ نے گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیلی فوجی اڈے پر ڈرون سے حملہ کیا

لبنانی حزب اللہ نے اسرائیل کے زیر قبضہ گولان کی پہاڑیوں پر قائم سب سے بلند اسرائیلی فوجی اڈے کو ڈرون حملے سے نشانہ بنایا ہے۔

بیروت: لبنانی حزب اللہ نے اسرائیل کے زیر قبضہ گولان کی پہاڑیوں پر قائم سب سے بلند اسرائیلی فوجی اڈے کو ڈرون حملے سے نشانہ بنایا ہے۔ تاہم اس ڈرون حملے سےاسرائیل کے کسی نقصان کا دعویٰ نہیں کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
اسرائیلی حملہ میں لبنان میں 20 اور شمالی غزہ میں 17 جاں بحق
اردن میں ایک میزائل گرا
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
اسرائیلی فائرنگ میں پانچ افراد فوت
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں فلسطین پر اسرائیلی قبضہ کے خلاف قرارداد منظور

اتوار کے روز کیے گئے اسڈرون حملے کا ہدف ہرمن کی پہاڑی پر اسرائیلی فوجی ٹھکانہ اور مانیٹرنگ کا اڈہ ہے، جہاں سے وہ ان پہاڑیوں پر موجود رہ کر شام اور علاقے کے دوسرے ملکوں کی نگرانی کرتا ہے۔

حزب اللہ کے نزدیک یہ اس کا پہلا اس نوعیت کا پہلا ڈرون حملہ تھا ۔ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ ڈرون حملہ گولان کی بلندی پر اسرائیل کو نقصان پہنچانے سے زیادہ دھمکانے کے لیے تھا۔

العربیہ کے مطابق اسرائیل کی طرف سے ابھی تک اس ڈرون حملے کے بارے میں کوئی رد عمل یا تبصرہ ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔ حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان غزہ میں اسرائیلی جنگ شروع ہونے کے روز یعنی سات اکتوبر سے ایک روز بعد آٹھ اکتوبر کوہی شروع ہو گئی تھیں۔

حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان سرحدی جھڑپوں اور کشیدگی کا غیر معمولی طور پر طویل سلسلہ 2006 کی دو طرفہ باضابطہ جنگ کے بعد اب تک سنگین ترین معاملہ ہے۔ اس کے نتیجے میں خطے میں ایک زیادہ دور تک کشیدگی اور ایک باقاعدہ جنگ کا بھی خطرہ پیدا ہو چکا ہے۔

برطانیہ کی لیبر پارٹی کے نومنتخب وزیر اعظم کیر سٹارمر نے اتوار کے روز اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے اپنی پہلی فون پر بات چیت میں بھی نیتن یاہو کو اسی جانب متوجہ کیا ہے کہ ‘برطانیہ کو اس سرحدی صورت حال پر گہری تشویش ہے’ کہ اس سے معاملہ بڑھ سکتا ہے۔ کیر سٹارمر نے اس کے ساتھ ہی غزہ میں فوری جنگ بندی پر بھی زور دیا ہے۔

واضح رہے اسرائیل دھمکیاں دے چکا ہے کہ اسرائیل لبنان کو بھی غزہ بنا دے گا۔ پچھلے نو ماہ سے ایرانی حمایت یافتہ حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان تقریباً ہر روز یا اگلے روز سرحد پر ایک دوسرے کے خلاف گولہ باری کا تبادلہ ہورہا ہے۔

اسرائیل البتہ لبنان کے اندر تک بمباری یا ڈرون حملوں سے لبنانی شہریوں کی لگ بھگ ایک سو تعداد کو گاہے گاہے ہلاک کر چکا ہے، تین سو سے زائد حزب اللہ اہلکاروں کی ہلاکت اس کے علاوہ ہے۔ حزب اللہ نے بھی اسرائیلی فوجیوں اور شہریوں کو ہلاک کیا ہے تاہم اسرائیلی ہلاکتوں کی تعداد بہت معمولی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق یہ 2 درجن کے لگ بھگ ہے۔

حزب اللہ نے بار بار یہ کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے بعد وہ اسرائیلی سرحد پر اپنے حملے بند کر دے گی۔ تاہم اس کے لیے غزہ میں فلسطینیوں پر مسلط کی گئی اسرائیلی لمبی جنگ کا خاتمہ ضروری ہے۔ دریں اثنا حزب اللہ نے اسرائیل پر حملوں کے لیے روایتی راکٹ حملوں میں میزائل اور ڈرون حملوں کا بھی موثر اضافہ کر لیا ہے۔