مشرق وسطیٰ

اسرائیلی حملے میں حزب اللہ افسر کی موت

جنوبی لبنان کے منصوری میں اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کا ایک افسر کی موت اور ایک شہری زخمی ہو گیا۔

بیروت: جنوبی لبنان کے منصوری میں اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کا ایک افسر کی موت اور ایک شہری زخمی ہو گیا۔

متعلقہ خبریں
فلسطینی فوٹو جرنلسٹ نے فرانس کا بڑا انعام ’فریڈم پرائز‘ جیت لیا
موت، تباہی اور غصہ کے درمیان غزہ میں خون سے رنگی عید
اسرائیل بین الاقوامی عدالتِ انصاف کے تمام فیصلوں پر جلد عمل درآمد کرے: ترکیہ
اسرائیل کے تیار کردہ اشیاء کا استعمال نہ کریں: مشتاق ملک
نیتن یاہو نے کم وسائل میں بھی لڑنے کا اعلان کیا

لبنانی فوجی ذرائع کے مطابق پیر کی شام یہ اہلکار ٹائر ضلع کے منصوری میں موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے دو میزائل داغے گئے جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار کی موت اور ایک راہگیر زخمی ہو گیا۔

مقتول کی شناخت قاسم صقلاوی کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق جنوبی میونسپلٹی دیر قنون این کینال سے تھا اور وہ حزب اللہ کا مقامی اہلکار تھا۔

واضح رہے کہ لبنان- اسرائیل سرحد پر کشیدگی 8 اکتوبر 2023 کو اس وقت مزید بڑھ گئی جب فلسطینی شدت پسند تنظیم حماس کی حمایت میں لبنانی مسلح گروپ حزب اللہ نے اسرائیل پر راکٹ برسائے۔ بعد ازاں جوابی کارروائی میں اسرائیل نے جنوب مشرقی لبنان کی طرف بھاری توپ خانے سے گولہ باری کی۔

لبنانی سیکورٹی ذرائع کے مطابق حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جھڑپوں میں 478 لبنانی مارے گئے ہیں۔ ان میں حزب اللہ کے 302 ارکان اور 89 عام شہری شامل تھے۔

a3w
a3w