دہلی

ہنڈن برگ انکشافات، کانگریس کا ملک گیر احتجاج

کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے نئی دہلی میں تمام جنرل سکریٹریز، پردیش کانگریس صدور اور ریاستوں کے اے آئی سی سی انچارجس کی میٹنگ کے بعد نئی دہلی میں یہ اعلان کیا۔

نئی دہلی: ہنڈن برگ الزامات پر بڑھتے تنازعہ کے بیچ کانگریس نے منگل کے دن اعلان کیا کہ وہ سیبی سربراہ مادھبی پوری بچ کے استعفیٰ اور اڈانی مسئلہ پر جے پی سی تحقیقات کے مطالبہ پر زور دینے 22 اگست کو ملک گیر احتجاج کرے گی۔

متعلقہ خبریں
چہل کی بیوی بھی سلکٹرس سے ناراض
ماحول ہمارے حق میں ہے تاہم حد سے زیادہ پراعتماد نہ ہوں: سونیاگاندھی
10سال سے ملک کی آواز ہم نے نہیں آپ نے سلب کر رکھی تھی، مودی پر کانگریس کا پلٹ وار
منی پور کا مسئلہ پارلیمنٹ میں پوری طاقت سے اٹھایا جائے گا: راہول گاندھی
راجیہ سبھا کی مخلوعہ نشست کیلئے ہنمنت راؤ دعویدار

کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے نئی دہلی میں تمام جنرل سکریٹریز، پردیش کانگریس صدور اور ریاستوں کے اے آئی سی سی انچارجس کی میٹنگ کے بعد نئی دہلی میں یہ اعلان کیا۔

 انہوں نے میٹنگ کے بعد ایکس پر پوسٹ میں کہا کہ سیبی اور اڈانی کے بیچ گٹھ جوڑ کا جو چونکا دینے والا انکشاف ہوا ہے، اس کی مکمل تحقیقات ضروری ہیں۔

اسٹاک مارکٹ میں چھوٹے سرمایہ کاروں کا فیصلہ ضائع ہونے نہیں دیا جاسکتا۔ مودی حکومت کو چاہئے کہ وہ فوری سیبی سربراہ سے استعفیٰ طلب کرے اور جے پی سی تحقیقات کا حکم دے۔ کانگریس قائد وینوگوپال نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ میٹنگ میں طئے پایا کہ پارٹی 22 اگست کو ملک گیر احتجا ج کرے گی۔ وہ سیبی سربراہ کے استعفیٰ اور اڈانی مسئلہ کی جے پی سی تحقیقات کا مطالبہ کرے گی۔

a3w
a3w