افغانستان میں بھیانک آشزدگی، 200 دکانیں جل گئیں
آگ سے مختلف اشیاء فروخت کرنے والی 200 دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔ جس میں زیادہ تر دکانیں کپڑوں اور کاسمیٹکس کی تھیں۔ آگ سے 100 ملین افغانی روپے (تقریباً 1,163,000 امریکی ڈالر) کو نقصان پہنچا۔

ہرات: افغانستان کے مغربی صوبہ ہرات میں ایک بڑے بازار میں آگ لگنے سے تقریباً 200 دکانیں جل گئیں۔ یہ راحت کی بات ہے کہ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ کرافٹ مین ایسوسی ایشن کے صوبائی سربراہ عبدالودود فیض زادہ نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔
فیض زادہ نے شنہوا کو بتایاکہ "آگ ہرات شہر کے دوسرے میونسپلٹی ڈسٹرکٹ میں واقع قصر ہرات مارکیٹ میں آج مقامی وقت کے مطابق تقریباً 3:00 بجے لگی۔ آگ سے مختلف اشیاء فروخت کرنے والی 200 دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔ جس میں زیادہ تر دکانیں کپڑوں اور کاسمیٹکس کی تھیں۔ آگ سے 100 ملین افغانی روپے (تقریباً 1,163,000 امریکی ڈالر) کو نقصان پہنچا۔
صوبائی پولیس کے ترجمان عبداللطیف انصاف نے بتایا کہ آگ جمعہ کی رات دیر گئے بجلی کی چنگاری سے لگی۔ فائر ڈیپارٹمنٹ کو آگ لگنے کی اطلاع ملنے کے بعد فائر انجن اور عملہ جائے واقع پر روانہ کیا گیا۔ فائر فائٹرز نے ایک گھنٹے میں آگ پر قابو پالیا۔
ترجمان نے کہا کہ آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم مقامی تاجروں کی املاک کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔