دیگر ممالکسوشیل میڈیا

45 سال چرچ میں گزارنے والے پادری دائرہ اسلام میں کیسے داخل ہوئے؟

پرتھ کی مرکزی مسجد کے قریب ہوٹل میں اچانک ان کا دل چاہا کہ وہ اس مسجد میں جائیں جہاں اذان ہورہی تھی، جس کے بعد وہ مسجد میں گئے اور وہاں کے امام سے ملاقات کی، جنہوں نے انہیں دنیا کا بہترین تحفہ کلام پاک دیا۔

کینبرا: آسٹریلوی پادری گولڈ ڈیوڈ نے زندگی کے 45 سال چرچ میں وقف کرنے کے بعد دین محمدیؐ سے متاثر ہوکر اسلام قبول کرلیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی پادری گولڈ ڈیوڈ نے قبول اسلام کے بعد اپنا اسلامی نام عبد الرحمن رکھا ہے۔

رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی پادری گولڈ ڈیوڈ نے بتایا کہ وہ اپنے بہنوئی کے جنازے میں شرکت کے لیے پرتھ کے سفر کے دوران اسلام سے اس وقت متاثر ہوئے جب اُنہوں نے پرتھ کی مرکزی مسجد سے محض 150 میٹر کے فاصلے پر ایک ہوٹل کرائے پر حاصل کیا۔

پرتھ کی مرکزی مسجد کے قریب ہوٹل میں اچانک ان کا دل چاہا کہ وہ اس مسجد میں جائیں جہاں اذان ہورہی تھی، جس کے بعد وہ مسجد میں گئے اور وہاں کے امام سے ملاقات کی، جنہوں نے انہیں دنیا کا بہترین تحفہ کلام پاک دیا۔

آسٹریلوی پادری نے کہا کہ کئی سالوں سے میرے پاس قرآن مجید موجود ہے، مگر اسے پڑھنے کا اتفاق نہیں ہوا تھا، مگر پرتھ میں مسجد سے جب میں واپس ہوٹل میں گیا تو گھٹنے ٹیک کر خدا سے دعا کی کہ مجھے مکمل سچائی دکھا۔

پادری نے کہا کہ دعا کرنے کے بعد میں قرآن پاک کی تلاوت کی اور اسے پڑھتے ہوئے مجھے فکری، جذباتی اور روحانی طور پر احساس ہوا کہ یہ خدا کا سچا کلام ہے اور میں نے اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کیا۔

a3w
a3w