صحت
دن بھر میں کتنے کاجو کھانے چاہئے،جانئے کاجو کھانے کے بے شمار فائدے؟
کیا آپ جانتے ہیں کہ ایک دن میں کتنے کاجو کھانے چاہیے؟ اگر نہیں، تو اس مضمون میں آپ یہ معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق، ایک دن میں 4-5 کاجو کا استعمال ہی بہتر سمجھا جاتا ہے۔
حیدرآباد: کاجو ایک ایسا خشک میوہ ہے جسے زیادہ تر لوگ پسند کرتے ہیں۔ کاجو کو صحت کیلئے بہت فائدہ مند سمجھا جاتا ہے۔ جب بھی خشک میوہ جات کی بات کی جاتی ہے، کاجو کا نام سب سے پہلے آتا ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ کاجو میں فائبر، کاپر، تھائمن، وٹامن B6، مینگنیز، فاسفورس، میگنیشیم اور زنک جیسے اہم اجزاء پائے جاتے ہیں، جو جسم کو مختلف فوائد پہنچانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ایک دن میں کتنے کاجو کھانے چاہیے؟ اگر نہیں، تو اس مضمون میں آپ یہ معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق، ایک دن میں 4-5 کاجو کا استعمال ہی بہتر سمجھا جاتا ہے۔ اگر آپ اس سے زیادہ کھاتے ہیں تو صحت پر نقصان بھی ہو سکتا ہے۔
کاجو کے فوائد:
- ہڈیاں: سردیوں کے موسم میں ہڈیوں کی کمزوری کا مسئلہ عام ہوتا ہے۔ ہڈیوں کو مضبوط بنانے کے لیے آپ کاجو کو اپنی غذا میں شامل کر سکتے ہیں۔ کیونکہ کاجو میں کیلشیم اچھی مقدار میں پایا جاتا ہے، جو ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں مددگار ہے۔
- ہاضمہ: کاجو میں فائبر کی اچھی مقدار ہوتی ہے، جو ہاضمہ کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ اس سے پیٹ کی تکالیف میں بھی کمی آ سکتی ہے۔
- آئرن: اگر آپ کو خون کی کمی ہے تو کاجو کو اپنی خوراک میں شامل کرنا فائدے مند ہو سکتا ہے، کیونکہ کاجو آئرن کا اچھا ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔
- جلد: کاجو میں ایسے اجزاء پائے جاتے ہیں جو جلد کو صحت مند رکھنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔ اگر آپ کو جلد سے متعلق مسائل ہیں تو کاجو کا استعمال آپ کی جلد کے لیے فائدے مند ہو سکتا ہے۔
کاجو صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہوتا ہے، لیکن اس کا زیادہ استعمال نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ اس لیے 4-5 کاجو روزانہ کھانا ہی بہتر سمجھا جاتا ہے۔