آندھراپردیش

آندھرا کے عوام نئے منشور پر کیسے یقین کریں:شرمیلا

وائی ایس شرمیلا نے پوچھا کہ ہر سال سنکرانتی کے موقع پر جو جاب کیلنڈر دیا جاتا ہے اس کا کیا ہوا؟شرمیلا نے وشاکھاپٹنم میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع کیوں نہیں دیئے جاتے؟

حیدرآباد: آندھراپردیش کانگریس کی سربراہ وائی ایس شرمیلا نے ریمارک کیا کہ ریاست کی حکمران جماعت وائی ایس آرکانگریس کے وعدوں کو پورا نہیں کیا گیا اور اب ریاست کے عوام نئے منشور پر کیسے یقین کریں۔

متعلقہ خبریں
آندھرا پردیش کے کئی مقامات پر موسلادھار بارش
پیار ‘محبت‘ وعدے‘قسمیں اور شادی کی رسمیں…
شرمیلا کی امین پیر درگاہ پر حاضری
آندھرا پردیش کے تمام ذخائر آب میں 67 فیصد پانی کا ذخیرہ
حیدرآباد سے آندھرائی ڈرائیوروں کو چلے جانے کی ہدایت نامناسب : پون کلیان

انہوں نے پوچھا کہ ہر سال سنکرانتی کے موقع پر جو جاب کیلنڈر دیا جاتا ہے اس کا کیا ہوا؟شرمیلا نے وشاکھاپٹنم میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع کیوں نہیں دیئے جاتے؟

 سرکاری محکموں میں خالی ملازمتیں کیوں پُر نہیں ہو سکیں؟ وائی ایس آرکانگریس کے کارکنوں کو رضاکارانہ عہدے دیئے گئے۔ منشور میں، وائی ایس آرکانگریس نے جل یگنم کے ذریعہ پراجکٹس کو مکمل کرنے کا وعدہ کیا تھاجو پورا نہیں ہوسکا۔انہوں نے کہاکہ وائی ایس آرکانگریس نے ریاست میں مکمل شراب بندی کا وعدہ کیا تھا۔اس وعدہ کا بھی احترام نہیں کیاگیا۔

a3w
a3w