سوشیل میڈیا

بی آرایس میں کیسے شمولیت اختیار کی جائے؟ مہاراشٹرا کے ایک شخص کا کویتا کو ٹویٹ

کویتا نے اپنے جوابی ٹویٹ کے ساتھ ہیش ٹیگ لگایا ”اب کی بار کسان سرکار“

حیدرآباد: مہاراشٹرسے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے تلنگانہ کی حکمران جماعت بی آرایس کی رکن قانون ساز کونسل کے کویتا کو ٹویٹ کرتے ہوئے پوچھا کہ بی آرایس میں کیسے شمولیت اختیارکی جائے، ان کا تعلق مہاراشٹرسے ہے۔

متعلقہ خبریں
کے کویتا نے امریکہ میں بیٹے کی گریجویشن تقریب میں شرکت، ماں ہونے پر فخر کا اظہار
بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا کی کانگریس حکومت اور چیف منسٹر ریونت ریڈی پر شدید تنقید
مہاراشٹرا اسمبلی الیکشن میں حصہ نہ لینے بی آر ایس کا فیصلہ
جامع سروے، غلط معلومات پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ
تلنگانہ میں بی آر ایس کا احتجاج

سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹویٹر پر سرگرم کویتا نے ساگر وراڈے نامی اس شخص کو جوابی ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں ہونے والے بی آرایس کے جلسوں اور پروگراموں میں شامل ہوتے ہوئے وہ وزیراعلیٰ کے چندرشیکھرراؤ اور بی آرایس پارٹی کی حمایت کرسکتے ہیں۔

کویتا نے اپنے جوابی ٹویٹ کے ساتھ ہیش ٹیگ لگایا ”اب کی بار کسان سرکار“