دہلی

دہلی میں اسلامک اسٹیٹ کا ”سرگرم کارکن“ گرفتار

نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی(این آئی اے) نے دہلی سے اسلامک اسٹیٹ /داعش کے ایک سرگرم رکن کو گرفتارکرلیا۔

نئی دہلی: نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی(این آئی اے) نے دہلی سے اسلامک اسٹیٹ /داعش کے ایک سرگرم رکن کو گرفتارکرلیا۔

ایک عہدیدار نے اتوار کے دن یہ بات بتائی۔ اسلامک اسٹیٹ کی فکر سے متاثر یہ نوجوان‘ تنظیم کیلئے فنڈس جمع کررہا تھا۔ پٹنہ(بہار) سے تعلق رکھنے والے محسن احمد کو بٹلہ ہاؤز کے مکان سے سرچ پارٹی نے ہفتہ کے دن گرفتارکیا۔

این آئی اے ترجمان نے یہ بات بتائی۔ این آئی اے نے ملزم کے مکان کی تلاشی لی اور اسے اسلامک اسٹیٹ کی آن لائن /آف لائن سرگرمیوں کے کیس میں گرفتارکرلیا۔

این آئی اے نے ازخود کیس 25جون کو درج کیاتھا۔ ترجمان نے کہا کہ محسن احمد’اندرون وبیرون ملک اسلامک اسٹیٹ کے ہمدردوں سے فنڈ اکٹھاکررہا تھا اور کرپٹوکرنسی کی شکل میں شام اور دیگر ممالک کو رقومات بھیج رہا تھا۔

آئی اے این ایس کے بموجب یوم آزادی سے قبل دہلی میں تلاشی مہم میں این آئی اے نے اسلامک اسٹیٹ ماڈیول کیس میں ایک ملزم کو گرفتارکیا۔ ملزم محسن احمد‘ دہلی کے بٹلہ ہاؤز کا رہنے والا ہے۔