سائنس

انسان بردار خلائی مشن کے مسافروں کے لیے خلا میں خوراک کی پیداوار: خلائی حیاتیاتی تجربات میں ایک چھلانگ

مائیکرو گریوٹی کے تحت خلاء میں بیجوں سے پودے اگانا خلائی حیاتیاتی تحقیق کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے

چنئی: طویل وقت تک چلنے والے انسان بردار خلائی مشن کے دوران مسافروں کے لیے خلا میں خوراک کے لیے فصلیں اگاکر ایک تاریخی کارنامہ انجام دینے والے ہندوستانی خلائی تحقیقی تنظیم (اسرو) نے اسے خلائی حیاتیاتی تجربات میں ایک چھلانگ قرار دیا ہے۔

متعلقہ خبریں
اسرو نے گگنیان کے بڑے ٹیسٹوں کا اعلان کیا
اسرو کو تہنیت پیش کرنے آن لائن ویڈیو البم کا گینس ورلڈ ریکارڈ
ہندوستان کا سورج مشن 6 جنوری کو منزل پر پہنچ جائے گا:اسرو
چندریان3 کے چاند پر اترنے کا مقام ’شیوشکتی‘ سے تعبیر
فواد چوہدری نے چندریان 3 کی کامیاب لینڈنگ پر ہندوستان کو مبارکباد دی

مائیکرو گریوٹی کے تحت خلاء میں بیجوں سے پودے اگانا خلائی حیاتیاتی تحقیق کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے، خلا میں خوراک پیدا کرنے اور طویل دورانیے کے انسانوں کے مشن کے دوران خلا میں مسافروں کے لیے ایک پرکشش سرگرمی کے طور پر۔

خلائی ایجنسی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، "خلا میں ابھرنے والی پتیوں وقت – وقفہ کو دیکھیں!پی ایس ایل وی-سی 60 پر وی ایس ایس سی کے کراپس (آربیٹل پلانٹ اسٹڈیز کے لئے کومپیکٹ ریسرچ ماڈیول) تجربہ مائیکرو گریوٹی میں لوبیا کے دلچسپ ارتقاء کو ظاہر کرتا ہے۔