خاتون سے بدتمیزی کرنے والے شخص کی پٹائی (ویڈیو)
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک جوڑا پُرسکون انداز میں پول کھیل رہا ہوتا ہے کہ اسی دوران ایک نشے میں دھت شخص وہاں آ پہنچتا ہے۔
نئی دہلی: انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک شوہر نے اپنی بیوی کے ساتھ بدتمیزی کرنے والے شخص کو سرِعام سبق سکھا دیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ واقعہ اگرچہ پرانا ہے، لیکن سوشل میڈیا پر ایک بار پھر موضوعِ بحث بن گیا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک جوڑا پُرسکون انداز میں پول کھیل رہا ہوتا ہے کہ اسی دوران ایک نشے میں دھت شخص وہاں آ پہنچتا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق اس شخص نے خاتون کے ساتھ نامناسب حرکت کی، جس پر شوہر کا غصہ بے قابو ہو گیا۔ اس نے بغیر کسی تاخیر کے آگے بڑھ کر ایک زوردار مکہ مارا، جس سے وہ شخص فوراً زمین پر گر پڑا۔
بار کے عملے نے فوری مداخلت کرتے ہوئے صورتحال کو قابو میں کیا۔
سوشل میڈیا پر اس واقعے کو لے کر ملا جلا ردِعمل سامنے آ رہا ہے۔ کچھ صارفین شوہر کے اقدام کو بیوی کے وقار کے دفاع کے طور پر درست قرار دے رہے ہیں، جبکہ دیگر کا کہنا ہے کہ ایسے معاملات کو پُرامن طریقے سے بھی حل کیا جا سکتا تھا کیونکہ تشدد سنگین نتائج کا سبب بن سکتا ہے۔