حیدرآباد

حیدرآباد: 18 سالہ لڑکی اچانک گھر سے لاپتہ

اس سلسلہ میں اس کے والدین نے پولیس میں شکایت درج کروائی۔ پولیس کے مطابق، یشسونی کے والدین کسی تقریب میں شرکت کے لئے گھر سے باہر گئے تھے اور جب وہ آدھی رات کو واپس آئے تو بیٹی گھر پر موجود نہیں تھی۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے مضافاتی علاقہ آدی بٹلہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع بالا پور منڈل کے نادرگل علاقہ کی اشوک ریڈی کالونی سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ لڑکی کے یشسونی اپنے گھر سے اچانک لاپتہ ہو گئی۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
آئی آئی ٹی حیدرآباد کا طالب علم لاپتا (تفصیلی خبر)
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ
تحفظِ اوقاف ہر مسلمان کا مذہبی و سماجی فریضہ: ڈاکٹر فہمیدہ بیگم
محکمہ تعلیم کے سبکدوش اساتذہ کو شاندار اعزاز، ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب

اس سلسلہ میں اس کے والدین نے پولیس میں شکایت درج کروائی۔ پولیس کے مطابق، یشسونی کے والدین کسی تقریب میں شرکت کے لئے گھر سے باہر گئے تھے اور جب وہ آدھی رات کو واپس آئے تو بیٹی گھر پر موجود نہیں تھی۔

گھر میں نہ ملنے پر انہوں نے رشتہ داروں اور دوستوں سے معلوم کرنے کی کوشش کی مگر کہیں سے بھی کوئی سراغ نہ ملا۔ آخرکار انہوں نے پولیس سے رجوع ہوکر شکایت کی۔۔

سی آئی راگھویندر ریڈی نے بتایا کہ لاپتہ لڑکی نے نویں جماعت تک تعلیم حاصل کی تھی، اس کے بعد پڑھائی چھوڑ کر گھر میں ہی رہ رہی تھی۔ والدین کی شکایت پر پولیس نے کیس درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔