جرائم و حادثات

حیدرآباد:کتے کے حملہ میں 5ماہ کے نوزائیدہ کی موت

کتے کے حملہ میں 5ماہ کے نوزائیدہ کی موت ہوگئی۔یہ واقعہ شہرحیدرآبادکے شیخ پیٹ علاقہ میں پیش آیا۔

حیدرآباد: کتے کے حملہ میں 5ماہ کے نوزائیدہ کی موت ہوگئی۔یہ واقعہ شہرحیدرآبادکے شیخ پیٹ علاقہ میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
لفٹ میں ڈاکٹر کی موقع پر موت قطب اللہ پور میں المناک حادثہ
ڈاکٹروں کی کوتاہی یا جرم؟ مریض کی موت پر اہل خانہ کا احتجاج
حج، خلوص، توبہ اور اطاعت کا سفر ہے، نہ کہ فخر و شہرت کا مظاہرہ – مفتی صابر پاشاہ
اساتذہ اخلاص و محبت کے ساتھ تعلیم دیں، اصلاح صرف سختی سے ممکن نہیں – تربیتی کیمپ میں علما کا خطاب
ہر خاندان سے ایک بچے کو حافظ قرآن اور عالم دین بنانے کی شدید ضرورت:حافظ پیر شبیر احمد

17دن پہلے پیداہوئے اس نوزائیدہ کو چھونپڑی میں رکھ کر اس کے ماں باپ قریب میں کام کے لئے گئے تاہم جب وہ واپس ہوئے تو انہوں نے دیکھا کہ نوزائیدہ زخمی حالت میں پڑا ہوا ہے۔

اس کو فوری طورپر بچوں کے مشہور نیلوفراسپتال منتقل کیاگیا۔اس نوازئیدہ کو17دنوں تک آئی سی یو میں رکھاگیاتاہم اس کی موت ہوگئی۔

شیخ پیٹ کے ونوبھانگر میں یہ واقعہ پیش آیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر جانچ شروع کردی۔