حیدرآباد
حیدرآباد: اے بی وی پی کا جے این ٹی یو کی مین گیٹ پر احتجاج
اے بی وی پی قائدین نے الزام لگایا کہ ریاستی حکومت طلبہ کے مسائل کے تئیں لاپرواہی برت رہی ہے۔انہوں نے انتباہ دی اکہ اگر زیرِ التواء رقوم جلد جاری نہیں کی گئیں تو بڑے پیمانہ پر تحریک شروع کی جائے گی۔
حیدرآباد: اے بی وی پی نے حیدرآباد کے کوکٹ پلی میں جے این ٹی یو کی مین گیٹ پر کانگریس حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔
طلبہ نے زیرِ التواء اسکالرشپ اور فیس ری ایمبرسمنٹ کی رقم جو تقریباً 8,300 کروڑ روپے ہوتی ہے جاری نہ کرنے پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
اے بی وی پی کے قائدین کی قیادت میں احتجاج کرنے والے طلبہ کو کے پی ایچ بی پولیس نے روک کر حراست میں لے لیا اور انہیں پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا۔
اے بی وی پی قائدین نے الزام لگایا کہ ریاستی حکومت طلبہ کے مسائل کے تئیں لاپرواہی برت رہی ہے۔انہوں نے انتباہ دی اکہ اگر زیرِ التواء رقوم جلد جاری نہیں کی گئیں تو بڑے پیمانہ پر تحریک شروع کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ اگر ریونت ریڈی طلبہ کے مطالبات کو نظرانداز کرتے رہے تو ان کا حال بھی سابق وزیراعلی کے سی آر جیسا ہو سکتا ہے۔