حیدرآباد

حیدرآباد: حالت نشہ میں گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف کارروایی

ٹریفک پولیس کے جوائنٹ کمشنر جوئیل ڈیوس نے خبردار کیا کہ شراب پی کر گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی ناگزیر ہے۔

حیدرآباد: حالت نشہ میں گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف حیدرآباد ٹریفک پولیس نے سخت موقف اختیار کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
حالت نشہ میں ڈرائیونگ پر 13,429 افراد پر عدالت میں مقدمہ
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
علم و ادب کی خدمات کا اعتراف زندہ قوموں کی پہچان: جشنِ ڈاکٹر محسن جلگانوی


ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے ان پر چارج شیٹس داخل کی جا رہی ہیں۔


جون کے مہینے میں اس مہم کے دوران 3353 کیسوں میں حیدرآباد ٹریفک پولیس نے 5321 چارج شیٹس عدالت میں داخل کیں، جن کی سماعت کے بعد عدالت نے 1.14 کروڑ روپے جرمانے عائد کیے اور 133 افراد کو جیل کی سزا سنائی، جن میں سے 128 افراد کو ایک دن سے لے کر 14 دن تک کی سزائیں دی گئیں۔


ٹریفک پولیس کے جوائنٹ کمشنر جوئیل ڈیوس نے خبردار کیا کہ شراب پی کر گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی ناگزیر ہے۔