حیدرآباد
حیدرآباد: مرگ کے موقع پر دمہ کے مریضوں کو مچھلی میں دوا کھلائی جائے گی
کوویڈ کے سبب تقریبا تین سال کے وقفہ کے بعد یہ دوا کھلائی جارہی ہے۔یہ دوا ہرسال کھلائی جاتی تھی تاہم کوویڈ کے سبب اس کو تین سال سے روک دیاگیا تھا۔باتھنی مریگاسیرا ٹرسٹ کے ارکان نے بتایا کہ جاریہ سال تمام انتظامات آسانی کے ساتھ انجام دیئے جائیں گے۔
حیدرآباد: شہرحیدرآباد میں مرگ کے موقع پر جاریہ سال9جون کو دمہ کے مریضوں کو صبح 8بجے سے نمائش گراونڈ پر مچھلی میں دوا کھلائی جائے گی جس کے انتظامات کئے جائیں گے۔
ملک کے مختلف مقامات سے عوام کی بڑی تعداد یہ دوا کھانے کیلئے حیدرآباد آتی ہے جن کو کسی بھی قسم کی مشکل سے بچانے کے لئے اقدامات ریاستی حکومت کی جانب سے کئے جاتے ہیں۔
کوویڈ کے سبب تقریبا تین سال کے وقفہ کے بعد یہ دوا کھلائی جارہی ہے۔یہ دوا ہرسال کھلائی جاتی تھی تاہم کوویڈ کے سبب اس کو تین سال سے روک دیاگیا تھا۔
باتھنی مریگاسیرا ٹرسٹ کے ارکان نے بتایا کہ جاریہ سال تمام انتظامات آسانی کے ساتھ انجام دیئے جائیں گے۔
ٹرسٹ کے ارکان نے بتایا کہ وہ نمائش گراونڈ کے حکام کے ساتھ ساتھ متعلقہ محکمہ جات بشمول بلدیہ، آبرسانی، ٹرانسپورٹ، بجلی، سمکیات بالخصوص پولیس کے ساتھ رابطہ میں ہیں۔