حیدرآباد

حیدرآباد۔بس کی کارکوٹکر۔ایک شخص زخمی

پولیس کے مطابق جب کارتونڈپلی کے قریب پہنچی تو اسی سمت سے جا رہی بس نے پیچھے سے کار کو ٹکر دے دی۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے نواحی علاقہ شمس آباد میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
بچوں کے ادب پرحیدرآباد میں سہ روزہ بین الاقوامی "جشن رنگ بچپن” سمینار
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
شمس آباد میں اڈانی ڈیفنس ایرو اسپیس سنٹر کا افتتاح
اردو ہال حمایت نگر میں آج اور کل قومی سمینار  – "حسرت موہانی” پر مقالوں کی پیشکشی
ٹی یو ڈبلیو جے ایف کے ایک وفد کی چیرمین تلنگانہ میڈیا اکیڈیمی سے ملاقات

یہ حادثہ منگل کی صبح شمس آباد کی حیدرآباد۔بنگلورو قومی شاہراہ پر اُس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار پرائیویٹ بس نے اس کی کار کو ٹکر دے دی۔

شبہ ہے کہ لاپرواہی سے ڈرائیونگ حادثہ کی وجہ بنی۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کار تونڈ پلی سے حیدرآباد کی طرف جارہی تھی۔

پولیس کے مطابق جب کارتونڈپلی کے قریب پہنچی تو اسی سمت سے جا رہی بس نے پیچھے سے کار کو ٹکر دے دی۔

ٹکر کی وجہ سے کا ر سڑک کے درمیانی حصے سے ٹکرا گئی۔

ا س حادثہ میں گاڑی کا ڈرائیور زخمی اور گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا۔حادثہ اتناخطرناک تھا کہ ڈرائیور، کارکے کیبن میں تقریبا ایک گھنٹہ پھنسارہا۔