جرائم و حادثات
حیدرآباد:عمارت میں آگ، کئی دکانات جل کر خاکستر
شہرحیدرآباد کے ”کے پی ایچ بی“میٹرو اسٹیشن کے قریب ایک عمارت میں بڑے پیمانہ پرآگ لگنے کاواقعہ پیش آیا۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے ”کے پی ایچ بی“میٹرو اسٹیشن کے قریب ایک عمارت میں بڑے پیمانہ پرآگ لگنے کاواقعہ پیش آیا۔
اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کے اہلکاروں نے وہاں پہنچ کرکافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔
پولیس نے کہاکہ اس واقعہ میں فرنیچر کی دکان، گفٹس کی دکان اور دیگر دکانات جو اس عمارت میں تھیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔
کوکٹ پلی، جیڈی مٹلہ، صنعت نگر اور مادھاپور کے فائربریگیڈس نے وہاں پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔