حیدرآباد

حیدرآباد سرمایہ کاری کے لیے مثالی علاقہ: وزیر آئی ٹی تلنگانہ تارک راماراو

تلنگانہ کے وزیر آئی ٹی تارک راما راو نے کہا ہے کہ حیدرآباد سرمایہ کاری کے لیے ایک مثالی علاقہ ہے۔ وزیر موصوف نے بدھ کو حیدرآباد کے مادھا پور میں انٹرنیشنل ٹیک پارک کا افتتاح کیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر آئی ٹی تارک راما راو نے کہا ہے کہ حیدرآباد سرمایہ کاری کے لیے ایک مثالی علاقہ ہے۔ وزیر موصوف نے بدھ کو حیدرآباد کے مادھا پور میں انٹرنیشنل ٹیک پارک کا افتتاح کیا۔

متعلقہ خبریں
خواجہ رفعت الله ایس جی ٹی وظیفہ حسن خدمت پر سبکدوش
فارمولا ای ریس سے حیدرآباد کے برانڈ امیج میں اضافہ: ناگیندر
تلنگانہ کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں! کے ٹی راما راؤ کا سخت موقف
اردو ہال حمایت نگر میں آج اور کل قومی سمینار  – "حسرت موہانی” پر مقالوں کی پیشکشی
جامع مسجد کیسرا میں جمعیۃ علماء کی ممبرشپ مہم کا جائزہ اجلاس منعقد

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس بات پر مسرت کا اظہار کیا کہ شہر حیدرآباد دنیا کے لیے ویکسین تیار کرنے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں 40 فیصد سے زائددوائیں یہاں سے آتی ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ وہ ان کمپنیوں کے ساتھ کھڑے ہوں گے جو سرمایہ کاری کے ساتھ آگے آئیں گی۔

انہوں نے کہا کہ حیدرآباد لائف سائنسس کا مرکز بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد بہت خوبصورت شہر ہے یہاں پر ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ خواتین ریزرویشن بل پاس ہو۔