کرناٹک

بی جے پی لیڈر ایشور اپا نے الیکشن لڑنے سے انکار کردیا

ایشوراپا نے کنڑ میں ایک مختصر خط میں لکھا،’’پارٹی نے مجھے گزشتہ 40 سال میں بہت سی ذمہ داریاں دی ہیں۔ میں نے بوتھ انچارج سے لے کر ریاستی پارٹی سربراہ تک خدمات انجام دی ہیں۔ مجھے نائب وزیر اعلیٰ بننے کا اعزاز بھی حاصل ہوا۔ یہ ان کاذاتی فیصلہ ہے۔

بنگلورو: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر کے ایس ایشورپا نے منگل کے روز کہا کہ وہ 10 مئی کو ہونے والے کرناٹک اسمبلی انتخابات نہیں لڑیں گے۔ بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کو لکھے خط میں مسٹر ایشورپا نے کہا کہ وہ انتخابی سیاست سے ریٹائر ہو رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
دھان کی خریداری میں دھاندلیوں کی سی بی آئی جانچ کروائے گی:بی جے پی
پاکستان مقبوضہ کشمیر ہمارا ہے اور ہم اسے لے کر رہیں گے، یہ ہمارا عزم ہے : شاہ
کمیشن نے چامراج نگر سیٹ پر دیا دوبارہ پولنگ کا حکم
بی جے پی امیدوار ویشویشور ریڈی خاندان کے اثاثے 4,568 کروڑ
اے پی میں لوک سبھا کے 13حلقوں کیلئے ٹی ڈی پی کی پہلی فہرست جاری

انہوں نے کنڑ میں ایک مختصر خط میں لکھا،’’پارٹی نے مجھے گزشتہ 40 سال میں بہت سی ذمہ داریاں دی ہیں۔ میں نے بوتھ انچارج سے لے کر ریاستی پارٹی سربراہ تک خدمات انجام دی ہیں۔ مجھے نائب وزیر اعلیٰ بننے کا اعزاز بھی حاصل ہوا۔ یہ ان کاذاتی فیصلہ ہے۔

a3w
a3w