حیدرآباد

حیدرآباد: خراب دودھ فروخت کرنے پر شکایت، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

ایک پیکٹ اتوار کو کھولا گیا تو وہ درست حالت میں تھا تاہم پیر کو جب دوسرا پیکٹ کھول کر چائے بنانے کی کوشش کی گئی تو اس میں بدبو محسوس ہوئی۔ دودھ کو دو چھوٹے پیالوں میں ڈال کر ابالا گیا، مگر دونوں صورتوں میں دودھ خراب نکلا۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے کوکٹ پلی کے ایک شخص نے قریبی سوپر مارکٹ سے خریدے گئے دودھ کے خراب ہونے پر پولیس میں شکایت درج کرواتے ہویے بتایا کہ انہوں نے ایک سوپر مارکٹ سے ٹونڈ ملک کے دو پیکٹ خریدے تھے۔

متعلقہ خبریں
منریگا کا نام بدلنے کے خلاف تلنگانہ میں کانگریس کا احتجاج، اقلیتی بہببود کے وزیر محمد اظہرالدین کی بھی شرکت
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
علم و ادب کی خدمات کا اعتراف زندہ قوموں کی پہچان: جشنِ ڈاکٹر محسن جلگانوی


ایک پیکٹ اتوار کو کھولا گیا تو وہ درست حالت میں تھا تاہم پیر کو جب دوسرا پیکٹ کھول کر چائے بنانے کی کوشش کی گئی تو اس میں بدبو محسوس ہوئی۔ دودھ کو دو چھوٹے پیالوں میں ڈال کر ابالا گیا، مگر دونوں صورتوں میں دودھ خراب نکلا۔


شکایت کنندہ نے الزام عائد کیا کہ یہ معاملہ سوپر مارکٹ یا دودھ کی ترسیل کے دوران لاپرواہی کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔

اگر بغیر بدبو محسوس کیے دودھ استعمال کیا جاتا تو اس سے ان کے ارکان خاندان کی صحت کو سنگین خطرہ لاحق ہو سکتا تھا۔


انہوں نے اسے غفلت اور لاپرواہی قرار دیتے ہوئے سوپر مارکیٹ کے منیجر، تقسیم کاری عملہ اور دیگر متعلقہ ذمہ داروں کے خلاف فوجداری کارروائی کا مطالبہ کیا۔


شکایت کی بنیاد پر کوکٹ پلی پولیس نے مقدمہ درج کر کے جانچ شروع کر دی ہے۔