تلنگانہ
دل کا دورہ پڑنے سے صحافی کی موت
تلنگانہ کے ضلع ورنگل سے تعلق رکھنے والے دتوریڈی نے کل شب سینہ میں تکلیف کی شکایت کی جس پر ان کے ارکان خاندان نے فوری طور پر انہیں ایم جی ایم اسپتال منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے معائنہ کے بعد انہیں مردہ قرار دیا۔وہ مشہور تلگوروزنامہ ایناڈو سے وابستہ تھے۔

حیدرآباد: دل کا دورہ پڑنے سے صحافی کی موت ہوگیی۔
تلنگانہ کے ضلع ورنگل سے تعلق رکھنے والے دتوریڈی نے کل شب سینہ میں تکلیف کی شکایت کی جس پر ان کے ارکان خاندان نے فوری طور پر انہیں ایم جی ایم اسپتال منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے معائنہ کے بعد انہیں مردہ قرار دیا۔وہ مشہور تلگوروزنامہ ایناڈو سے وابستہ تھے۔
ان کا تعلق کاماریڈی ضلع کے مددل چرو علاقہ سے تھا۔ انہوں نے 2015 میں اس اخبار میں خدمات کا آغاز کیاتھا۔
وہ حیدرآباد اور نلگنڈہ میں خدمات انجام دے چکے تھے اور گزشتہ سال ستمبر میں انہیں ورنگل بھیجا گیا تھا۔
ریڈی کے پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 6 سالہ بیٹا شامل ہے۔ ان کی موت پر صحافی برادری نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔