حیدرآباد

حیدرآباد۔ وجئے واڑہ شاہراہ پر سڑک حادثات، مسئلہ کو حل کرنے کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی کی ہدایت

کومٹ ریڈی نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ متبادل سڑکیں تیار کریں اور اس بات کے اقدامات کریں کہ امکانی حادثات والے علاقوں کے مسائل کو حل کرنے کے لئے مرمت کے کاموں کی انجام دہی کے دوران سڑک استعمال کرنے والوں کو کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

حیدرآباد:وزیرعمارات و شوارع کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے محکمہ عمارات و شوارع کے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ حیدرآباد۔ وجئے واڑہ شاہراہ پر سڑک حادثات کے امکانی مقامات کے مسئلہ کو حل کرنے کے کاموں میں تیزی پیدا کی جائے۔

متعلقہ خبریں
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں یومِ جمہوریہ کی تقریب، ڈاکٹر رفعت سیما کا خطاب
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
آئی یو ایم ایل سٹوڈنٹس کانفرنس "ہم سفر” نے حیدرآباد یونیورسٹی کے طلباء میں اتحاد اور سماجی ذمہ داری کا مطالبہ کیا
جدہ میں ہندوستانی قونصل خانے میں 77واں یومِ جمہوریہ شان و شوکت سے منایا گیا

وزیر موصوف نے مسلسل حادثات اور اِس روٹ پر 17 امکانی حادثات والے علاقوں کے سبب جانی نقصان پر تشویش کااظہار کیا۔ انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ متبادل سڑکیں تیار کریں اور اس بات کے اقدامات کریں کہ امکانی حادثات والے علاقوں کے مسائل کو حل کرنے کے لئے مرمت کے کاموں کی انجام دہی کے دوران سڑک استعمال کرنے والوں کو کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

 گزشتہ روز عہدیداروں کے ساتھ اجلاس میں وزیرموصوف نے کہا کہ اجازت میں تاخیر کے بہانے کاموں کی انجام دہی میں کسی بھی قسم کی لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ کاموں کی انجام دہی میں مزید تاخیر کے نتیجہ میں مزید حادثات پیش آسکتے ہیں۔