حیدرآباد

حیدرآباد: عثمانیہ اسپتال میں بجلی کی سپلائی میں اچانک رکاوٹ

شہرحیدرآبادکے مشہور عثمانیہ اسپتال میں بجلی کی سپلائی میں اچانک رکاوٹ سے مریضوں کے ساتھ ساتھ تیمارداروں کو کافی مشکلات کاسامنا کرناپڑا۔

حیدرآباد: شہرحیدرآبادکے مشہور عثمانیہ اسپتال میں بجلی کی سپلائی میں اچانک رکاوٹ سے مریضوں کے ساتھ ساتھ تیمارداروں کو کافی مشکلات کاسامنا کرناپڑا۔

متعلقہ خبریں
جمعہ کی نماز اسلام کی اجتماعیت کا عظیم الشان اظہار ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
عثمانیہ ہاسپٹل کیلئے نئی عمارت تعمیر کی جائے گی: ہریش راؤ
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا

ان مریضوں اور ان کے تیمارداروں کا کہنا ہے کہ اسپتال میں دوگھنٹہ سے زائد وقت تک بجلی کی سپلائی میں رکاوٹ پیدا ہوئی تاہم اس مسئلہ کو حل کرنے اور بجلی کی سپلائی بحال کرنے کیلئے کوئی بھی آگے نہیں آیا۔

کئی مریضوں کے رشتہ دار اوپی شعبہ کے پاس قطار میں ٹہرے نظرآئے۔

ان کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں کے دوران جاری کردہ اوپی کارڈس میں مناسب طورپر دوائیاں نہیں مل پارہی ہیں۔

مین فیس کیبل میں خرابی کے نتیجہ میں بجلی کی سپلائی متاثر رہی۔

دوسری طرف مریضوں اور ان کے رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ بجلی کی سپلائی میں رکاوٹ کے باوجود جنریٹر بھی نہیں کھولاگیا۔

انہوں نے کہاکہ کوئی متبادل انتظام بھی نہیں کیاگیا۔

a3w
a3w